فلسطینی فلم ساز ہمدان بلال، آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نو آدر لینڈ‘ کے شریک ہدایتکار بھی ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ سخت حالات اور اسرائیلی آبادکاروں کے بڑھتے ہوئے تشدد کے باوجود فلسطینیوں کا اپنی زمین سے رشتہ کبھی نہیں ٹوٹ سکتا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہمدان بلال ، شریک ہدایتکار، آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نو آدر لینڈ‘
’’“وہ تو یہاں نسل در نسل رہتے آ رہے ہیں۔ میرے والد ہی کو دیکھ لیجیے، وہ بھی اسی گھر میں فوت ہوئے تھے۔ میری اپنی یادیں بھی اسی جگہ سے جڑی ہوئی ہیں۔ آپ ماضی کو چھوڑ کر مستقبل میں نہیں جی سکتے۔ جب آپ پوچھتے ہیں کہ ‘اس کا کیا مطلب ہے؟’ تو اس کا مطلب بہت گہرا ہے، یعنی اس کا مطلب زندگی ہے۔ جیسے مچھلی پانی سے باہر نکلے تو مر جاتی ہے، ویسا ہی رشتہ فلسطینیوں کا اپنی زمین سے ہے۔‘‘
دستاویزی فلم ’نو آدر لینڈ‘ میں جنوبی مغربی کنارے کے علاقے ماسافر یطّا میں فلسطینی دیہاتیوں کیخلاف تشدد اور اسرائیلی فوج کی جانب سے ان کے گھروں کا انہدام دکھایا گیا ہے۔ اس فلم نے کئی اعزازات جیتے جن میں اس سال کی بہترین دستاویزی فلم کا آسکر ایوارڈ بھی شامل ہے۔
اقوامِ متحدہ کی ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ سال 2023 کے بعد سے ماسافر یطّا میں آبادکاروں کے تشدد میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ اس تشدد کے نتیجے میں نہ صرف جانوں کا ضیاع ہوا بلکہ املاک کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ان حملوں سے مقامی آبادی کے ذرائع معاش بھی شدید متاثر ہوئے ہیں۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (انگریزی): ہمدان بلال ، شریک ہدایتکار، آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نو آدر لینڈ‘
’’ اگر آپ اپنی زمین پر ہل چلانے جائیں تو اسرائیلی آبادکار آ کر آپ کو وہاں سے نکال دیتے ہیں۔ اس طرح آپ زمین پر کچھ اُگا سکتے ہیں نہ ہی وہاں بھیڑ بکریاں چرا سکتے ہیں۔ آبادکاروں کا تشدد اور اسرائیل کا قبضہ اس کی وجہ ہے۔‘‘
جیسے جیسے یہ فلم عالمی توجہ حاصل کر رہی ہے، ہمدان بلال کو امید ہے کہ ان کی یہ فلم تبدیلی کا باعث بنے گی۔
ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): ہمدان بلال ، شریک ہدایتکار، آسکر ایوارڈ یافتہ دستاویزی فلم ’نو آدر لینڈ‘
’’بہت سے لوگ ہیں جنہوں نے فلم دیکھی اور اب وہ اس کہانی کو سمجھتے ہیں۔ لوگ تو بہت ہیں لیکن زمینی سطح پر ہم سب کچھ ایک ساتھ نہیں بدل سکتے۔ اس کے لئےوقت درکار ہے۔ لیکن ہم اس لئےکامیاب ہوئے ہیں کیونکہ اب بہت سے لوگ سمجھ گئے ہیں کہ یہاں کیا ہو رہا ہے۔ یہی اس فلم کا مقصد تھا۔‘‘
رام اللہ سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link