گنی بساؤ کےبساؤ میں گنی بساؤ کے وزیر سماجی مواصلات فلورینٹینو فرنینڈو ڈیاس شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو کے دوران گفتگو کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
بساؤ (شِنہوا) گنی بساؤ کے وزیر سماجی مواصلات فلورینٹینو فرنینڈو ڈیاس نے کہا ہے کہ گنی بساؤ دوسرے ممالک خاص طور پر چین کے ساتھ میڈیا تعاون کو فروغ دینے کو بڑی اہمیت دیتا ہے اور اطلاعات کی ترسیل کے شعبے میں تبادلوں کو گہرا کر نےکے ذریعے دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کی امید رکھتا ہے۔
شِنہوا کے ساتھ ایک انٹرویو میں ڈیاس نے کہا کہ گنی بساؤ کو بین الاقوامی مواصلات میں چیلنجز کا سامنا ہےجس میں محدود میڈیا چینلز اور متنوع نقطہ نظر کی کمی ہے۔ مغربی میڈیا اداروں پر ملک کے دیرینہ انحصار نے اپنا بیانیہ خود بنانےاور ایک زیادہ درست بیرونی تصویر پیش کرنے کی اس کی صلاحیت میں خلل ڈالا ہے۔
انہوں نے وضاحت کی کہ چینی میڈیا کے ساتھ تعاون کو مضبوط بنانے سے گنی بساؤ کے معلومات کے ذرائع متنوع ہو سکتے ہیں اور اس افریقی ملک کو عالمی امور کا زیادہ متوازن اور معروضی نقطہ نظر حاصل کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ ہمیں مختلف آوازوں اورخاص طور پر عالمی جنوب کی آوازوں کی ضرورت ہے تاکہ ہماری حقیقت کی تنوع کی عکاسی کی جا سکے۔
وزیر کے خیال میں میڈیا قوموں کے درمیان باہمی افہام و تفہیم کو بڑھانے کے لیے ایک اہم ذریعہ ہے۔ تعاون کے ذریعےممالک اپنے لوگوں کے درمیان قریبی تعلقات استوار کر سکتے ہیں، اعتماد پیدا کر سکتے ہیں اور وسیع تر شراکت داریوں کے لیے بنیاد رکھ سکتے ہیں۔
