اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلتیونس میں چین ۔ تیونس تہذیبی تبادلہ فورم کا انعقاد

تیونس میں چین ۔ تیونس تہذیبی تبادلہ فورم کا انعقاد

تیونس کے شہر تیونس میں چین ۔تیونس سفارتی تعلقات کے قیام کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر نوجوان ایک استقبالیہ میں فن کا مظاہرہ کررہے ہیں۔(شِنہوا)

تیونس (شِنہوا) چین ۔تیونس تہذیب تبادلہ فورم تیونس میں منعقد ہوا جس میں ثقافتی، اشاعتی اور تعلیمی شعبوں سے وابستہ 150 چینی اور تیونسی ماہرین اور دانشوروں نے شرکت کی۔

25 اپریل سے 4 مئی تک منعقد ہونے والے 39 ویں تیونس عالمی کتاب میلے کے ڈائریکٹر محمد صلاح قادری نے کہا کہ ثقافت دونوں ممالک کے درمیان شراکت داری کے فروغ میں اہم ترین محرک قوتوں میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تیونس مستقبل میں چین کے ساتھ فلم، ڈرامہ، پلاسٹک آرٹس، تخلیقی حقوق اور جملہ حقوق کے شعبوں میں مزید تبادلوں کا منتظر ہے۔

چائنہ پبلشنگ گروپ کے چیئرمین ہوانگ ژی جیان نے کہا کہ چین اور تیونس کے لئے ایک دوسرے کی بات سننا ، تہذیبوں کے تبادلے اور باہمی سیکھنے پر تبادلہ خیال کرنا بہت معنیٰ رکھتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین مختلف ممالک اور تہذیبوں کے درمیان تبادلوں کو اہمیت دیتا ہے۔

فورم میں  ماہرین اور دانشوروں نے چینی جدیدیت اور جنوب- جنوب تعاون اور چین ۔ تیونس ثقافتی تبادلے اور اشاعتی تعاون جیسے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!