چین کے مشرقی صوبے آنہوئی کے شہر ووہو میں ایک نئی توانائی گاڑی تیار کرنے والے ادارے کی پیداواری لائن میں ملازمین کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین میں 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران بڑے صنعتی اداروں کے مشترکہ منافع میں گزشتہ برس کی نسبت 0.8 فیصد اضافہ ہوا، جو 2024 کے 3.3 فیصد خسارے میں واپسی کو ظاہر کرتا ہے۔
قومی ادارہ شماریات (این بی ایس) کے شماریات دان یو وے ننگ نے اتوار کے روز بتایا کہ اس نمو نے منافع میں کمی کے رجحان کو بدل دیا جو گزشتہ برس کی تیسری سہ ماہی سے جاری تھا۔
پہلی سہ ماہی کے دوران کم از کم20 کروڑیوآن (تقریباً 27 لاکھ 80 ہزار امریکی ڈالر) کی سالانہ کاروباری آمدنی والے صنعتی اداروں کا مشترکہ منافع 15.1 کھرب یوآن تک پہنچ گیا۔
اس مدت میں چین کے بڑے صنعتی شعبوں کے تقریباً 60 فیصد حصے کا منافع بڑھ گیا ۔ 41 بڑی صنعتی کیٹگریز میں سے 24 کے نفع میں گزشتہ برس کی نسبت اضافہ ہوا۔
پیداواری شعبے میں بھی نمایاں ترقی ہوئی اور جنوری سے مارچ کے دوران اس کا منافع گزشتہ برس کی نسبت 7.6 فیصد بڑھ گیا جو ابتدائی 2 ماہ کے مقابلے میں 2.8 فیصد پوائنٹس اضافہ ہے۔
چین کے بڑے صنعتی اداروں کی مشترکہ کاروباری آمدنی میں پہلی سہ ماہی کے دوران گزشتہ برس کی نسبت 3.4 فیصد اضافہ ہوا جو ابتدائی 2 ماہ کے مقابلے میں 0.6 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link