اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں پہلی سہ ماہی کے دوران شادی کے اندراج میں کمی

چین میں پہلی سہ ماہی کے دوران شادی کے اندراج میں کمی

چین کے جنوب مغربی صوبے گوئی ژو میں ٹرین نمبر 5640 پر ایک جوڑا اپنی شادی کی 50 ویں سالگرہ منا رہا ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں رواں سال کی پہلی سہ ماہی(کیو1) میں18لاکھ 10ہزار شادیوں کا اندراج ہوا جو کہ 2024 کی اسی مدت کے مقابلے میں 8 فیصد کم ہے۔

وزارت شہری امور کے اعداد و شمار کے مطابق مسلسل 9 سال کی کمی کے بعد چین میں شادی کے اندراج کی تعداد میں 2023 میں مختصر طور پر بہتری آئی تھی تاہم 2024 میں دوبارہ کمی کا رجحان شروع ہو گیااور اندراج 1980 کے بعد اپنی کم ترین سطح پر آ گیا۔

ماہرین اس عام کمی کی وجہ شادی کے لیے موزوں عمر کے افراد کی آبادی میں کمی، شادی کے بارے میں بدلتے ہوئے تصورات اور شادی کرنے سے وابستہ مالی خدشات کو قرار دیتے ہیں۔

چین کے شمال مغربی صوبے شانشی میں واقع شیان جیاؤتونگ یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ فار پاپولیشن اینڈ ڈیو یلپمنٹ اسٹڈیز کے پروفیسر جیانگ چھوان باؤ نے کہا1980 کی دہائی میں چین میں ہر سال2کروڑ سے زیادہ بچے پیدا ہوتے تھے لیکن 2000 کے بعد سے یہ تعداد کم ہو کر سالانہ1کروڑ سے کچھ زیادہ رہ گئی ہے لہذا فطری طور پر اب شادی کے اندراج کی بنیادی تعداد بہت کم ہے۔

بیجنگ میں رین من یونیورسٹی آف چائنہ کی آبادی کی ماہر لی ٹنگ نے کہاکہ اعلیٰ سطح کی تعلیم اور انفرادیت کے بڑھتے ہوئے احساس نے مل کر شادی کے بارے میں روایتی خیالات کو نمایاں طور پر چیلنج کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!