اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانپاکستان کا بھارت کے جارحانہ اقدامات پر دوست ممالک کو اعتماد میں...

پاکستان کا بھارت کے جارحانہ اقدامات پر دوست ممالک کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے بھارت کے جارحانہ اقدامات اور بے بنیاد الزامات کے جواب میں سفارتی محاذ سنبھال لیا ہے اور انہوں نے چین، سعودی عرب، ترکیہ، آذربائیجان اور ایران سمیت دوست ممالک کو قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کرتے ہوئے خطے کی بدلتی صورتحال پر مشاورت کی۔

اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں چینی سفیر جیانگ زائیڈونگ سے ملاقات کی جس میں بھارت کے بے بنیاد الزامات، قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں اور خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں اسٹریٹجک شراکت داروں نے قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسی طرح برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ سے ملاقات میں نائب وزیراعظم نے علاقائی امن اور قومی مفادات کے تحفظ کے عزم کا اعادہ کیا۔

نائب وزیراعظم نے سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان سے ٹیلیفونک رابطے میں بھارت کے الزامات کو سختی سے مسترد کیا اور قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے آگاہ کیا۔

دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان سے بھی ٹیلیفون پر بات کی اور بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا، انہوں نے ہر فورم پر پاکستان کی حمایت پر ترکیہ کا شکریہ ادا کیا۔

آذربائیجان کے وزیر خارجہ جیہون بیراموف سے ٹیلیفونک رابطے میں اسحاق ڈار نے بھارت کے جھوٹے پروپیگنڈے پر روشنی ڈالی اور کشمیر پر مسلسل حمایت پر آذربائیجان کا شکریہ ادا کیا۔

ایرانی وزیر خارجہ سید عباس ارغچی سے گفتگو میں نائب وزیراعظم نے بھارت کے جارحانہ اقدامات کو خطے کے لیے خطرناک قرار دیا اور صورتحال کو کنٹرول کرنے کی ایران کی کوششوں کو سراہا۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

دوست ممالک کے ساتھ قریبی رابطے اور مشاورت جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا تاکہ خطے میں امن و استحکام کو یقینی بنایا جا سکے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!