اتوار, جولائی 27, 2025
پاکستانکشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو مکمل فعال کرنے کا اعلان

کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو مکمل فعال کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کشیدہ صورتحال میں سول ڈیفنس کو مکمل فعال کرنے کا اعلان کردیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ڈیفنس کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انچارج سول ڈیفنس عامر خان نے وزیر داخلہ کو ادارے کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

محسن نقوی نے موجودہ کشیدہ صورتحال کے تناظر میں سول ڈیفنس کو ہر لحاظ سے فعال بنانے کا اعلان کردیا۔ کہا انٹیلی جنس ناکامی کو چھپانے کے لئے مکار دشمن کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے۔ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کی صورت میں سول ڈیفنس  تیار رہے۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ڈیفنس میں ہنگامی حالات میں شہریوں کے تحفظ کے لیے پیشگی انتظامات کا جائزہ لیا۔ محسن نقوی نے سول ڈیفنس کی استعداد کار بڑھانے اور ادارے کو ہر وقت چوکنا رکھنے کی ہدایت دی۔

انہوں نے کہا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں۔ وزیر داخلہ نے شہریوں کے لیے سال بھر آگاہی مہم چلانے پر بھی زور دیا۔

محسن نقوی نے خبردار کیا کہ انٹیلی جنس ناکامی چھپانے کے لیے دشمن کوئی بھی حرکت کر سکتا ہے۔ ناخوشگوار واقعے کی صورت میں سول ڈیفنس مکمل طور پر تیار رہے۔ امن کے ساتھ جنگ کے دوران سول ڈیفنس کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

انٹرنیوز
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!