اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے سرکاری ملکیتی اداروں کے منافع میں پہلی سہ ماہی کے...

چین کے سرکاری ملکیتی اداروں کے منافع میں پہلی سہ ماہی کے دوران 1.7 فیصد اضافہ

چین کی ریاستی ملکیتی ریئر ارتھ گروپ کمپنی لمیٹڈ کی عمارت کا بیرونی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سرکاری ملکیتی اداروں (ایس او ایز) نے 2025 کی پہلی سہ ماہی میں مستحکم سرگرمیوں کو برقرار رکھا اور ان کے مشترکہ منافع میں گزشتہ سال کےمقابلے میں 1.7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اس عرصے کے دوران چینی ایس او ایز کی کل آمدنی 198.5 کھرب یوآن (تقریباً 27.5 کھرب امریکی ڈالر) تک پہنچ گئی، جو ایک سال پہلے کے اسی عرصے کے مقابلے میں مستحکم رہی۔ دریں اثنا وزارت خزانہ کے اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ان کا مشترکہ منافع 10.9 کھرب یوآن سے تجاوز کر گیا۔

اعداد و شمار کے مطابق ایس او ایز کے قرضوں اور اثاثوں کا تناسب مارچ کے آخر میں 65 فیصد تک پہنچ گیا جو ایک سال پہلے کی سطح سے 0.1 فیصد پوائنٹس زیادہ ہے۔

یہ اعداد و شمار صوبائی سطح کے علاقوں اور مرکزی حکومت کے زیر انتظام سرکاری اداروں سے جمع کئے گئے تھے، جن میں مالیاتی کمپنیاں شامل نہیں تھیں۔

ایس او ایز کے منافع میں اضافہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں چینی معیشت کے مضبوط آغاز کے ساتھ ہوا۔ ملک نے پہلی سہ ماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں جی ڈی پی کی شرح نمو 5.4 فیصد ریکارڈ کی جو دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!