اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرٹینمنٹکمبوڈیا میں کالج کے طلبہ کے درمیان چینی زبان کی مہارت کا...

کمبوڈیا میں کالج کے طلبہ کے درمیان چینی زبان کی مہارت کا اختتامی مقابلہ

کمبوڈیا کےشہر نوم پنہ میں چینی زبان کی مہارت کےسالانہ مقابلے میں کمبوڈیا کی امیدوار کلیدی تقریر کررہی ہے-(شِنہوا)

نوم پنہ(شِنہوا)دنیا بھر کے غیرملکی کالج کے طلبہ کے لئے 24 ویں "چینی پل ” چینی زبان کی مہارت کے مقابلے کے کمبوڈیا کے مرحلے کا اختتامی مقابلہ منعقد ہوا۔

یہ مقابلہ "ایک دنیا، ایک خاندان” کے موضوع کے تحت منعقد کیا گیا۔

کمبوڈیا کی رائل یونیورسٹی آف نوم پنہ میں منعقدہ آخری دور میں جنوب مشرقی ایشیائی ممالک کی مختلف یونیورسٹیوں اور اداروں کے 149 امیدواروں میں سے کل 14 امیدواروں نے حصہ لیا۔

شرکاء کے لئے مقرر کردہ مقابلوں میں سوال جواب، تقاریر اور قابلیت کامظاہرہ شامل تھا جن میں ہر امیدوار نے چینی ثقافت سے متعلق اپنی کارکردگی پیش کی، جن میں گانے، موسیقی، رقص، ڈرائنگ اور مارشل آرٹس شامل تھے۔

کمبوڈیا کے نائب وزیراعظم اور تعلیم، نوجوانوں اور کھیلوں کے وزیر ہینگ چھون نارون نے کہا کہ چینی زبان سیکھنے سے نہ صرف سیکھنے والوں کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوا ہے بلکہ وہ چینی ثقافت، تہذیب، روایات اور رسم و رواج کے بارے میں سمجھ بوجھ حاصل کرنے کے بھی قابل ہوئے ہیں۔

اختتامی مقابلے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چین کی مہارت چین اور کمبوڈیا کے درمیان دیرپا دوستی کا ایک اہم پل ہے۔

کمبوڈیا میں چین کے سفیر وانگ وین بن نے اپنے خطاب میں کہا کہ حالیہ برسوں میں کمبوڈیا میں چینی زبان سیکھنے کا جذبہ مسلسل بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمبوڈیا کے قومی تعلیمی نظام میں چینی زبان کو شامل کیا گیا ہے۔

رائل یونیورسٹی آف نوم پنہ کے ماتحت انسٹی ٹیوٹ آف فارن لینگویجز میں چینی ادب کے چوتھے سال کی طالبہ روز سوفریا نے مقابلے میں اول پوزیشن حاصل کی۔

مقابلے کے بعد شِنہوا سے بات کرتے ہوئے سوفریا نے کہا کہ یہ سالانہ پروگرام غیر ملکی کالج کے طلبہ کے لئے اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے اور چین کے ساتھ ثقافتی تبادلوں کو فروغ دینے کے لئے اہم ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!