تیونس کے دارالحکومت تیونیسیا میں 39ویں تیونس بین الاقوامی کتب میلے میں چین کے نمائشی حصے کا منظر-(شِنہوا)
تیونس(شِنہوا)تیونس کا 39واں بین الاقوامی کتب میلہ شروع ہوگیا ہے۔ چین نے میلے میں اعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوکر اپنی متنوع مطبوعات کا شاندار ذخیرہ پیش کیا ہے۔
چینی پویلین پر چین کی قدیم روایتی ثقافت کو اجاگر کرنے والی منتخب کتابیں اور چین-افریقہ اور چین-عرب ثقافتی تبادلوں کو اجاگر کرنے والے تراجم بھی رکھے گئے ہیں۔
"شی جن پھنگ، چین کا طرز حکمرانی” اور "شی جن پھنگ کے کاموں سے منتخب اقتباسات” سمیت چینی صدر شی جن پھنگ کی اہم تصانیف بھی نمائش کے لئے رکھی گئی ہیں۔
تیونس کے صدر قیس سعید نے چینی پویلین کا دورہ کیا جہاں انہوں نے شی جن پھنگ کے تجویز کردہ انسانیت کے مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام کے تصور کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔ انہوں نے چین اور تیونس کے درمیان دیرینہ تعاون کا حوالہ دیا۔ قیس سعید نے مشترکہ طور پر تعمیر کئے جانے والے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کے تحت باہمی فائدہ مند شراکت داری کے روشن امکانات کو اجاگر کیا اور ثقافت، معیشت اور تجارت جیسے مختلف شعبوں میں چین کے ساتھ تعاون کو مزید فروغ دینے کے تیونس کے عزم پر زور دیا۔
25 اپریل سے 4 مئی تک جاری رہنے والے کتب میلے میں فورمز، ثقافتی تقریبات اور مباحثے بھی شامل ہیں جن میں معروف چینی مصنفین، شعراء اور سکالرز شرکت کر رہے ہیں۔
