چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے شہر چھنگ دو کے چھنگ دو شوانگ لیو بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک بڑے پانڈا آن آن کو جہاز میں لوڈ کیا جا رہا ہے-(شِنہوا)
چھنگ دو(شِنہوا)چین کے مغربی صوبے سیچھوان کے دارالحکومت چھنگ دو کو 13 عالمی مقامات سے منسلک کرنے والے 14 نئے بین الاقوامی مسافر اور مال بردار فضائی روٹس متعارف کرائے گئے ہیں۔
سیچھوان صوبے کی ایئر پورٹ گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق ان 13 عالمی مقامات میں پیرس، میڈرڈ، ایتھنز، دبئی، ٹوکیو، بالی اور پینانگ شامل ہیں۔
ان فضائی روٹس،جن میں نئی شروع کی گئی خدمات، پروازوں کی بحالی اور اضافی پروازوں کی تعداد اضافہ شامل ہیں،اس ہوا بازی مرکز کی اپنی پروازوں کے نیٹ ورک کو بہتر بنانے کی کوششوں کا حصہ ہے۔
ایئرپورٹ گروپ اس سال مجموعی طور پر 28 بین الاقوامی اور علاقائی فضائی راستے بڑھانے کا ہدف رکھتا ہے جن میں یورپ، شمالی امریکہ اور آسیان ممالک کے ساتھ کارگو اور مسافر روابط کو مضبوط بنانا توجہ کا حامل ہے۔
چین کے مغربی حصے کے اہم فضائی مراکز میں سے ایک کے طور پر چھنگ دو میں 2024 کے دوران 8 کروڑ 73 لاکھ 40 ہزار مسافروں کی آمدورفت ہوئی جس سے یہ مسافروں کی آمدورفت کے لحاظ سے چین میں تیسرے نمبر پر رہا۔
