پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچھیان جیانگ (چین) میں سب سے کم عمر  ڈائنو سارز کے فوسلز...

چھیان جیانگ (چین) میں سب سے کم عمر  ڈائنو سارز کے فوسلز دریافت

ماہرینِ حیاتیات کی ایک ٹیم نے پیر اور منگل کو چین کی جنوب مغربی میونسپلٹی چھونگ چھنگ کے ضلع چھیان جیانگ کا دورہ کیا ہے۔ ٹیم نے اس موقع پر کریٹیشیئس دور کے ڈائنو سارز کے فوسلز کی کھدائی کی جگہ کا معائنہ کیا ہے۔

ماہرین کے مطابق چھیان جیانگ چین کے جنوبی مغرب کا وہ واحد مقام ہے جہاں کریٹیشیئس دور کے ڈائنو سارز کے فوسلز کے ایک مرکزی قبرستان کی نشاندہی ہوئی ہے۔ یہاں دریافت ہونے والے فوسلز اس خطے میں اپنی نوعیت کے سب سے کم عمر ڈائنو سار ہیں۔

چائنیز اکیڈمی آف سائنسز کے ماتحت ادارے انسٹی ٹیوٹ آف ورٹیبریٹ پیلیونٹولوجی اینڈ پیلیوانتھروپولوجی  کے سربراہ شو شنگ کا کہنا ہے کہ یہ دریافت تحقیق کے وسیع امکانات کو ظاہر کرتی ہے۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): شو شنگ، رکن، سی اے ایس، سربراہ، آئی وی پی پی

’’ چھیان جیانگ میں کریٹیشیئس دور کے ڈائنو سارز کے فوسلز کی دریافت کو حالیہ برسوں میں چین کے اندر ڈائنو سارز کی تحقیق میں ایک بڑی پیشرفت قرار دیا جا سکتا ہے۔ کھدائی کے دوران مشاہدے سے معلوم ہوتا ہے کہ یہاں بڑی تعداد میں ایسے فوسلز موجود ہیں جن کی متنوع خصوصیات ہیں۔ ابتدائی مطالعے سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہاں متعدد اقسام کے ایسے جاندار موجود تھے جو سائنسی تحقیق کے لئے بہت زیادہ اہمیت رکھتے ہیں۔ مجموعی طور پر میں سمجھتا ہوں کہ چھیان جیانگ میں دریافت ہونے والے ان فوسلز  کومستقبل میں ڈائنو سارز پر ہونے والی تحقیق میں مرکزی توجہ حاصل ہوگی۔‘‘

چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!