اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے اشیا تبادلہ پروگرام سے 720 ارب یوآن سے زائد کی...

چین کے اشیا تبادلہ پروگرام سے 720 ارب یوآن سے زائد کی فروخت

بیجنگ (شِنہوا)وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین کے وسیع پیمانے پر اشیا تبادلہ پروگرام نے رواں سال مرحلہ وار پیشرفت کی ہے جس سے نہ صرف صارفین کو ٹھوس فوائد ملے بلکہ فروخت میں بھی اضافہ ہوا۔

وزارت کے ایک عہدیدار لی گانگ نے جمعہ کے روز بتایا کہ اس پروگرام کے تحت 12 کروڑ افراد نے نقد سبسڈی حاصل کی جس سے فروخت 720 ارب یوآن (تقریباً 99.91 ارب امریکی ڈالر) تک بڑھ گئی ہے۔

صارفین کی قوت خرید بڑھانے کے لئے چین نے متعدد شعبوں میں اشیا تبادلہ کی ایک وسیع تجارتی پالیسی متعارف کرائی ہے۔

لی نے کہا کہ جمعرات تک ملک گیراشیا تبادلہ پروگرام میں 27 لاکھ 10 ہزار گاڑیاں ، 4 کروڑ 74 لاکھ 70 ہزار گھریلومصنوعات اور 42 لاکھ الیکٹرک بائی سائیکلز شامل ہوچکی تھیں۔

عہدیدار کا مزید کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت 3 کروڑ 66 لاکھ 10 ہزار موبائل فون اور دیگر ڈیجیٹل مصنوعات ، 3 کروڑ 71 لاکھ 20 ہزار یونٹس گھریلو سجاوٹ کی اشیا ، باورچی خانے اور غسل خانے کا سامان بھی فروخت ہوا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!