اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نےسرطان پر تحقیق میں بڑی پیشرفت کی ہے، نیچر انڈیکس

چین نےسرطان پر تحقیق میں بڑی پیشرفت کی ہے، نیچر انڈیکس

چین کے شمالی تیانجن کی ایک لیبارٹری میں تیانجن یونیورسٹی کے پروفیسر یے شینگ کی قیادت میں ایک تحقیقی ٹیم کام کررہی ہے۔ (شِنہوا)

لندن (شِنہوا) چین سرطان پر اعلیٰ معیار کی تحقیق میں دنیا کا سب سے بڑا شراکت دار بن چکا ہے۔  تازہ ترین نیچر انڈیکس کینسر 2025  کے مطابق اس نے  پہلی مرتبہ اس شعبے میں امریکہ کو پیچھے چھوڑدیا ہے۔

نیچر انڈیکس سپلیمنٹ کے مطابق 2024 کے دوران سرطان پر تحقیق میں چین کا حصہ 2614.5  رہا جبکہ امریکی حصہ  2481.7  تھا۔

چین نے گزشتہ برس کے مقابلے میں 2024 میں اپنی کارکردگی میں 19 فیصد اضافہ کیا جبکہ  امریکی کارکردگی  میں صرف 5 فیصد کا معمولی اضافہ ہوا۔

نیچر انڈیکس کے مطابق تحقیقی اداروں میں ہارورڈ یونیورسٹی جنوری 2019 سے اگست 2024 تک کے عرصے میں سرطان پر تحقیقی نتائج میں اول مقام پر رہی جبکہ چینی اکیڈمی برائے سائنسز دوسرے مقام پر تھی۔

دیگر معروف اداروں میں امریکہ کے قومی ادارہ برائے صحت ، چین کی سن یات سین یونیورسٹی، یو ایس یونیورسٹی آف ٹیکساس کے ایم ڈی اینڈرسن کینسر سینٹر اور چین کی شنگھائی جیاؤ تونگ یونیورسٹی شامل ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!