اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے 2024 میں تخلیقی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اقدامات...

چین نے 2024 میں تخلیقی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف اقدامات تیز کئے

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں ایک خاتون ہائی نان بین الاقوامی تخلیقی حقوق تجارتی کانفرنس کا دورہ کررہی ہے۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین نے قانون کے سخت نفاذ اور عالمی تعاون کے ساتھ 2024  کے دوران تخلیقی حقوق (آئی پی) کی خلاف ورزیوں سے نمٹنے کی کوششیں تیز کیں۔

ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ضابطہ کار کے ڈپٹی ڈائریکٹر بائی چھنگ یوآن نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں خلاف ورزیوں اور جعل سازی کے خلاف ایک سرکاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ ضابطہ کار نے گزشتہ برس ٹریڈ مارک، پیٹنٹ اور دیگر شعبوں سے متعلق 44 ہزار  مقدمات نمٹائے جن کی مجموعی مالیت تقریباً 1.13 ارب یوآن (تقریباً 15 کروڑ 68 لاکھ امریکی ڈالر) تھی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین نے خلاف ورزیوں اور جعل سازی سے نمٹنے کے لئے اپنے طریقہ کار کو جامع انداز سے بہتر کیا ہے۔

گزشتہ برس انٹرنیٹ، عوامی فلاح و بہبود اور جملہ حقوق جیسے اہم شعبوں پر توجہ مرکوز کی گئی تھی جس میں زرعی رسد، خوراک اور دواسازی جیسی اہم مصنوعات اور برآمدات، ترسیل ، ٹریڈ مارک اور پیٹنٹ اطلاقی ادارے جیسے اہم شعبے شامل تھے۔

یہ کارروائیاں آئی پی کے تحفظ کو مضبوط بنانے سے متعلق چین کے عزم کو ظاہر کرتی ہیں کیونکہ ملک اختراع پر مبنی ترقی کو فروغ دینا اور اپنا کاروباری ماحول بہتر بنانا چاہتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!