پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین اور سوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات،کثیر جہتی تعاون، آزاد تجارت...

چین اور سوئٹزرلینڈ کے وزرائے خارجہ کی ملاقات،کثیر جہتی تعاون، آزاد تجارت کے تحفظ کا عزم

چینی وزیر خارجہ وانگ یی سوئس فیڈرل قونصلر اور وزیر خارجہ اگنازیو کیسس سے بیجنگ میں ملاقات کر رہے ہیں-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے بیجنگ میں سوئٹزرلینڈ کے فیڈرل قونصلر اور وزیر خارجہ اگنازیو کیسس سے ملاقات کی ہے۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی دفتر کے رکن وانگ یی نے کہا کہ کثیرجہتی تعاون اور آزاد تجارت کے پختہ حامی کے طور پر چین اور سوئٹزرلینڈ کو عالمگیریت کے خلاف چیلنجز کا مقابلہ کرنے، تمام ممالک کے جائز حقوق اور مفادات کے تحفظ اور بین الاقوامی اقتصادی و تجارتی نظام کو برقرار رکھنے کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔ دونوں ممالک کو بین الاقوامی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی پاسداری کے لئے بھی مل کر کام کرنا چاہیے۔

وانگ نے کہا کہ چین سوئٹزرلینڈ کے مزید کاروباری اداروں کا خیر مقدم کرتا ہے کہ وہ چین میں سرمایہ کاری کریں اور یہاں کاروبار شروع کریں۔ چین سوئٹزرلینڈ کی جانب سے چینی سرمایہ کاری سے چلنے والے کاروباری اداروں کے لئے کھلا، منصفانہ اور غیر امتیازی تجارتی ماحول فراہم کئے جانے کی توقع رکھتا ہے۔

کیسس نے چین کے ساتھ معقول اور عملی رویے کے ساتھ تعاون کو مستحکم کرنے اور دوطرفہ آزاد تجارتی معاہدے کو بہتر بنانے کے حوالے سے مذاکرات کی رفتار تیز کرنے کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ عالمی برادری کو کثیرجہتی اور آزاد تجارت کے دفاع کے لئے مل کر کام کرنا چاہیے۔

فریقین نے یوکرین کے مسئلے اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال جیسے امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!