اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شین ژو-20 کے خلاباز خلائی سٹیشن میں داخل

چین کے شین ژو-20 کے خلاباز خلائی سٹیشن میں داخل

شین ژو -19 اور شین ژو -20 انسان بردار خلائی جہازوں کے عملے کابیجنگ ایئرو سپیس کنٹرول سنٹر پر گروپ فوٹو-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے شین ژو-20 خلائی جہاز پر سوار 3 خلاباز ملک کے خلائی سٹیشن میں داخل ہوگئے اور جمعہ کی علی الصبح دیگر 3 خلابازوں سے ملاقات کی جس کے بعد مدار میں عملے کی تبدیلی کا ایک نیا مرحلہ شروع ہوا۔

چین کے انسان بردار خلائی ادارے (سی ایم ایس اے) کے مطابق شین ژو-19 کے عملے نے بیجنگ کے وقت کے مطابق رات ایک بج کر 17 منٹ پر دروازہ  کھولا اور نئے آنے والے خلابازوں کا استقبال کیا۔

اس کے بعد عملے کے 6 ارکان نے چین کی خلائی تاریخ میں چھٹے خلائی اجتماع کی گروپ  کی شکل میں تصاویر بنائیں۔

سی ایم ایس اے نے کہا کہ خلاباز منصوبہ بندی کے  کاموں کو مکمل کرنے اور کام سونپنے کے لئے تقریباً 5 دن تک ایک ساتھ رہیں گے اور کام کریں گے۔

شین ژو-19 کا عملہ 29 اپریل کو چین کے شمالی اندرونی منگولیا خود مختار علاقے میں ڈونگ فینگ لینڈنگ سائٹ پر واپس آئے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!