چین کے مشرقی صوبے جیانگسو میں ایک کاؤنٹی سطح کے شہر میں تقریباً 500 میٹر لمبی سڑک بنائی گئی ہے۔ اس سڑک کے اوپر چمکتے ہوئے شمسی پینلز کی چھت لگائی گئی ہے، جو نہ صرف سایہ فراہم کرتی ہے بلکہ سورج کی روشنی سے بجلی بھی پیدا کرتی ہے۔
یہاں ایک جدید چارجنگ اسٹیشن بھی قائم ہے، جو مکمل طور پر سورج کی توانائی سے چلتا ہے۔
یہ تمام مناظر لی یانگ کے ایک بڑے صنعتی پارک کا حصہ ہیں۔ یہ پارک 100 ہیکٹر پر پھیلا ہوا ہے اور یہاں زیرو کاربن منصوبے پر کام جاری ہے۔
یہ صنعتی پارک جون 2024 میں فعال ہوا تھا۔ اب تک یہاں 77 ہزار مربع میٹر شمسی پینلز نصب کیے جا چکے ہیں۔ ان پینلز کی مدد سے سالانہ 52 لاکھ کلو واٹ گھنٹے ماحول دوست بجلی پیدا کی جا رہی ہے۔
اس صنعتی پارک کے اہم ترقیاتی شراکت داروں میں “اسٹیٹ گرڈ لی یانگ الیکٹرک وہیکل سروس کمپنی” شامل ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی جے، جنرل منیجر، اسٹیٹ گرِڈ لیاَنگ الیکٹرک وہیکل سروس کمپنی
’’‘مائیکرو گرڈز’ کی تعمیر کے ذریعے ہم نے 20 عمارتوں کی چھتوں پر شمسی توانائی کے نظام نصب کیے ہیں، جن کی مجموعی صلاحیت 2.8 میگاواٹ ہے۔ یہ زیرو کاربن صنعتی پارک کا پہلا مرحلہ ہے۔ اگر ہم اس میں کامیاب ہو گئے، تو یہ مائیکرو گرڈ ماڈل دیگر مقامات پر بھی اپنایا جا سکتا ہے۔‘‘
زیرو کاربن صنعتی پارکس کی تعمیر، چین کے تمام شعبوں میں سبز تبدیلی کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
ایسے پارکس میں صاف توانائی، ماحول دوست تعمیرات، اسمارٹ مینجمنٹ سسٹمز اور دائرہ جاتی معیشت کے اصولوں کو یکجا کیا جا رہا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وو جن، ڈپٹی ڈائریکٹر، چھانگ ژو ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن
’’چھانگ ژو کے ایکشن پلان کے مطابق، 2024 سے 2026 کے دوران شہر میں 10 سے زائد قریباََ زیرو کاربن صنعتی پارکس اور 15 سے زائد قریباََ زیرو کاربن فیکٹریاں تعمیر کی جائیں گی تاکہ سبز ترقی کے عمل کو مزید آگے بڑھایا جا سکے۔‘‘
چھانگ ژو کے بعد چین بھر میں کاربن فری ہونے کی کوششیں تیزی سے زور پکڑ رہی ہیں۔
چین نے وعدہ کیا ہے کہ وہ 2030 تک کاربن کے اخراج کی بلند ترین سطح تک پہنچے گا اور 2060 تک مکمل کاربن نیوٹرل ہو جائے گا۔
’دوہری کاربن اہداف‘ کی پیش رفت کی وجہ سے توقع کی جا رہی ہے کہ 2025 میں زیرو کاربن پارکس کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہوگا۔
چھانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link