اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاقوام متحدہ اجلاس میں ممالک کی یکطرفہ مفادات پر تنقید،عالمی استحکام کو...

اقوام متحدہ اجلاس میں ممالک کی یکطرفہ مفادات پر تنقید،عالمی استحکام کو اس کے خطرات کا انتباہ

کینیڈا کے علاقے اونٹاریو میں گاڑی بردار ٹریلر کینیڈا جاتے ہوئے لیوسٹن-کوینسٹن پل عبور کررہا ہے-(شِنہوا)

اقوام متحدہ(شِنہوا)اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے آریا فارمولا اجلاس میں 80 سے زائد ممالک کے نمائندوں نے یکطرفہ مفاد، تادیبی محصولات اور بین الاقوامی معاشی نظام پر اس کے ممکنہ اثرات پر اپنے خدشات کا اظہار کیا ہے۔

عالمی جنوب نے یکطرفہ تجارتی اقدامات کی مشترکہ طور پر مخالفت کرتے ہوئے زور دیا کہ اس سے ترقی پذیر ممالک کو غیر متناسب طور پر نقصان پہنچے گا۔

اقوام متحدہ میں وینزویلا کے مستقل مندوب سیموئیل مونکاڈا نے اقوام متحدہ کے چارٹر کے دفاع کے لئے قائم گروپ آف فرینڈز کے 19 ارکان کی جانب سے کہا کہ یکطرفہ تجارتی اقدامات، جن میں محصولات بھی شامل ہیں، کا بڑھتا ہوا استعمال معاشی اور سیاسی جبر کی ایک نئی شکل ہے۔

کیوبا کے مستقل نمائندے ایرنیسٹو سوبیرون گوزمان نے یکطرفہ دباؤ ڈالنے والی پالیسیوں، تجارتی جنگوں اور تادیبی محصولات کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات بین الاقوامی قانون اور اقوام متحدہ کے منشور کی خلاف ورزی ہیں اور عالمی تجارت اور معیشت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

یورپی ممالک نے بھی اسی طرح کے خدشات کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ محصولات کے زیادہ استعمال سے قوانین پر مبنی بین الاقوامی تجارتی نظام کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

اقوام متحدہ میں یونان کے نائب مستقل مندوب آئیونیس سٹیماٹیکوس نے اقوام متحدہ کے پائیدار ترقیاتی اہداف کے حصول میں کثیر الجہتی تجارتی نظام کے اہم کردار کو اجاگر کیا۔

ڈنمارک کے یو این مشن کے سیاسی مشیرٹروئلز گریبو بے نے کہا کہ محصولات کے وسیع استعمال کے عالمی معیشت پر خاطر خواہ منفی نتائج مرتب ہوتے ہیں،صارفین کے لئے قیمتیں بڑھتی ہیں اور عالمی ترسیلی ذرائع متاثر ہوتے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!