چین کے دارالحکومت بیجنگ میں قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن کے سربراہ ژینگ شان جئی پریس کانفرنس کررہے ہیں۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) قومی ترقی اور اصلاحات کمیشن (این ڈی آر سی) نے اعلان کیا ہے کہ چین نے اپنی مارکیٹ تک رسائی سے متعلق منفی فہرست کو مزید مختصر کردیا ہے ۔ اس فہرست میں ایسے شعبے شامل ہے جس میں مقامی اور غیر ملکی اداروں کے لئے کام کی ممانعت ہے۔
چین کے سب سے بڑے اقتصادی منصوبہ ساز این ڈی آر سی نے جمعرات کو بتایا کہ مارکیٹ تک رسائی کی منفی فہرست کے نئے ایڈیشن میں ان اشیاء کی تعداد کو 117 سے کم کرکے 106 کردیا ہے، یعنی 11 آئٹمز کی کمی کی گئی ہے۔
12 مارچ 2022 کو جاری کیے گئے ورژن کی جگہ لینے والی اس فہرست کے نئے ورژن کو کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی اور ریاستی کونسل کی منظوری کے بعد این ڈی آر سی ، وزارت تجارت، اور ریاستی ادارہ برائے منڈیوں کے ضابطے نے مشترکہ طور پر جاری کیا۔
این ڈی آر سی کے ایک عہدیدار کے مطابق نئی فہرست میں داخلے کی حد کو کم کر دیا گیا ہے جس کے تحت کچھ قومی اقدامات کو براہ راست ختم کر دیا گیا ہے۔ مثال کے طور پر مہرسازی کی صنعت کو لائسنس نظام سے فائلنگ نظام میں منتقل کردیا گیا ہے۔
این ڈی آرسی عہدیدار کے مطابق کچھ قومی اقدامات میں جزوی نرمی کی گئی ہے۔ مثال کے طور پر ٹی وی ڈرامہ پروڈکشن اور نئی ٹیلی کام خدمات سمیت ان شعبوں میں مارکیٹ تک رسائی سے متعلق ضروری ضوابط برقرار رکھتے ہوئے رسائی کا طریقہ کار ہموار بنایا گیا ہے۔
