اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینبی ایم ڈبلیو چین میں نئی گاڑیوں میں ڈیپ سیک مصنوعی ذہانت...

بی ایم ڈبلیو چین میں نئی گاڑیوں میں ڈیپ سیک مصنوعی ذہانت شامل کرے گی

ایک صارف اپنے موبائل پر ڈیپ سیک ایپ استعمال کررہاہے-(شِنہوا)

شنگھائی(شِنہوا)بی ایم ڈبلیو اے جی کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین اولیور زپسے نے شنگھائی آٹو شو میں کہاہے  کہ بی ایم ڈبلیو اس سال کے آخر میں چین میں اپنی جدید ترین کاروں میں چینی ٹیکنالوجی ڈیپ سیک کے ذریعے مصنوعی ذہانت (اے آئی) ٹیکنالوجی استعمال کرے گی۔

یہ ڈیپ سیک فعالیت کے ساتھ ہمارے ذہین ذاتی معاون  کو بہتر بنائے گا۔ ہماری موجودہ مصنوعی ذہانت کی صلاحیتوں کو بھی پورا کرے گا اور ایسی معلومات تک رسائی کو ممکن بنائے گا جو گاڑی سے کہیں آگے کی ہیں۔

اس سے قبل متعدد چینی کار ساز کمپنیوں نے ڈیپ سیک کے مقبول لارج لینگویج ماڈل (ایل ایل ایم) کو اپنے نظام  میں شامل کرنے کے لئے معاہدہ کیا تھا۔

زپسے نے مصنوعی ذہانت سمیت جدت کے لئے چین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ بی ایم ڈبلیو مقامی سرکردہ اداروں کی جانب سے تیار کردہ انقلابی ٹیکنالوجیز کو تیزی سے سڑکوں پر لا رہی ہے۔

آٹو شنگھائی 2025  یا گاڑیوں کی 21 ویں شنگھائی بین الاقوامی صنعتی  نمائش، جو 23 اپریل سے 2 مئی تک جاری ہے، نے 26 ممالک اور خطوں کی تقریباً 1000 کمپنیوں کو اپنی طرف راغب کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!