اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین اور ایران کا ایرانی جوہری معاملے میں تازہ ترین پیشرفت پر...

چین اور ایران کا ایرانی جوہری معاملے میں تازہ ترین پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی ایرانی ہم منصب سید عباس عراقچی سے بیجنگ میں ملاقات کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چینی وزیر خارجہ وانگ یی نے ایرانی وزیرخارجہ سید عباس عراقچی سے بیجنگ میں بات چیت کی جس میں فریقین نے ایرانی جوہری معاملے پر ہونے والی تازہ ترین پیشرفت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن وانگ یی نے اس بات پر زور دیا کہ چین ہمیشہ ایرانی جوہری معاملے کے سیاسی اور سفارتی حل کے لئے پرعزم رہا ہے اور وہ طاقت کے غلط استعمال اور غیرقانونی یکطرفہ پابندیوں کا مخالف ہے۔

وانگ نے کہا کہ چین جوہری ہتھیار تیار نہ کرنے سے متعلق ایران کے عزم کو سراہتا ہے، جوہری توانائی کے پرامن استعمال کے ایرانی حق کا احترام کرتا ہے، امریکہ سمیت تمام فریقین سے مذاکرات اور مشاورت کے ذریعے اس کے جائز حقوق و مفادات کے تحفظ میں ایران کی حمایت کرتا ہے کیونکہ اس سے عالمی جوہری عدم پھیلاؤ کے نظام کے تحفظ اور علاقائی امن و استحکام کو فروغ ملے گا۔

ملاقات کے دوران عراقچی نے ایرانی جوہری معاملے کے سیاسی و سفارتی حل کے فروغ میں چین کے اہم اور مثبت کردار کو سراہتے ہوئے چین کے ساتھ قریبی رابطے اور ہم آہنگی برقرار رکھنے پر آمادگی ظاہر کی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!