اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی ریل اور فضائی راستے سے یورپ کے لئے پہلی مشترکہ...

چین کی ریل اور فضائی راستے سے یورپ کے لئے پہلی مشترکہ مال بردار ٹرین ارمچی پہنچ گئی

چین سے  ریل اور فضائی راستے کے ذریعے یورپ کے لئے پہلی مشترکہ مال بردار ٹرین پیر کے روز چین کے شمال مغربی سنکیانگ ویغور خودمختار علاقے کے دارالحکومت ارمچی پہنچ گئی ہے۔یہ ٹرین جمعہ کے روز چین کے جنوبی شہر گوانگ ژو سے روانہ ہوئی اور 66 گھنٹوں میں 4500 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے ارمچی کے سانپنگ ریلوے اسٹیشن پر پہنچی ہے۔

اس سامان کو بعد ازاں چارٹرڈ کارگو پروازوں کے ذریعے یورپ منتقل کیا جائے گا۔

اس سے پہلے چین کے جنوبی علاقےسے سرحد پار ای کامرس کا سامان عام طور پر ٹرکوں کے ذریعے ارمچی تک لایا جاتا تھا اور وہاں سے ہوائی جہاز کے ذریعے یورپ بھیجا جاتا تھا۔

ساؤنڈ بائٹ (چینی): لیو یانگ، چائنہ ریلوے ارمچی گروپ کمپنی لمیٹڈ

’’ اس مال بردار ٹرین کے آغاز سے نقل و حمل کی کارکردگی میں 15 فیصد سے زائد کا اضافہ ہوا ہے۔ توقع ہے کہ اس سے سالانہ نقل و حمل کے اخراجات میں ایک کروڑ یوآن (تقریباً 13 لاکھ 60 ہزارامریکی ڈالر) کی بچت متوقع ہے۔‘‘

ارمچی، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!