اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے کینٹن میلے میں آسیان ممالک کے تاجروں کی بھرپور شرکت

چین کے کینٹن میلے میں آسیان ممالک کے تاجروں کی بھرپور شرکت

کینٹن میلہ، چین کی درآمد و برآمد کا سب سے بڑا تجارتی میلہ ہے، جس کا 137واں ایڈیشن 15 اپریل سے 5 مئی تک جنوبی چینی شہر گوانگ ژو میں جاری ہے۔اس بار تقریباً 31 ہزار کمپنیاں میلے میں شریک ہیں، جو گزشتہ ایڈیشن کے مقابلے میں 900 زیادہ ہیں۔چین اور آسیان ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے تجارتی تعلقات کے باعث اس خطے کی کمپنیاں میلے میں بھرپور شرکت کر رہی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (انگریزی): ہواِنھ نگوک ہوا، ویتنام کا نمائندہ

’’ہم ویتنام سے آئے ہیں اور یہ پہلا موقع ہے کہ ہمارا برانڈ ’سیناکے‘ کینٹن میلے میں شرکت کر رہا ہے۔ ہماری خواہش ہے کہ ہم اپنی مصنوعات کو عالمی سطح پر متعارف کرائیں۔ہمیں امید ہے کہ یہاں ہمیں چین کے سپلائیرز اور مینوفیکچررز کے ساتھ تعاون کے مواقع ملیں گے، اور دیگر ممالک سے بھی نئے خریدار ہمارے برانڈ کی جانب متوجہ ہوں گے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): ایڈورڈ ڈی کوک یونگ، ملائیشیا کا نمائندہ

’’ ہم اس سے پہلے بھی 5 یا 6 بار کینٹن میلے میں آ چکے ہیں۔ سچ تو یہ ہے کہ اس میلے کی بدولت ہمیں بہت سے نئے کلائنٹس سے رابطہ کرنے میں مدد ملی۔ ہماری چند سب سے بڑی ڈیلز ایسے گاہکوں سے ہوئیں جن سے ہماری یہاں ملاقات ہوئی تھی۔  ہم سالہاسال  سے چین کے سپلائرز کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔ خام مال سے لے کر تیار شدہ مصنوعات تک ہم سب کچھ چین سے منگواتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ چین کے ساتھ ہمارا کاروبار تسلسل کے ساتھ جاری ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (انگریزی): تھامس فیٹ، کمبوڈین خریدار

’’ ہمیں اسپیکرز اور موبائل سے متعلق سامان میں مہارت حاصل ہے۔ ہم یہ چیزیں چین سے درآمد کرتے ہیں اور پھر کمبوڈیا بھر میں تقسیم کرتے ہیں۔ اب تک میں 6 بار کینٹن میلہ دیکھ چکا ہوں۔ میرے خیال میں کینٹن میلہ ایک مکمل حل فراہم کرتا ہے۔ یہ ہمارے لئے بڑا سہولت بخش بھی ہے۔‘‘

گوانگ ژو، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!