اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینآئی ایم ایف نے ٹیکس اضافے پر 2025 کی عالمی شرح نمو...

آئی ایم ایف نے ٹیکس اضافے پر 2025 کی عالمی شرح نمو میں کمی کردی

امریکہ ، واشنگٹن ڈی سی میں عالمی مالیاتی ادارے کے چیف اکانومسٹ پیئر اولیور گورنچاس عالمی اقتصادی جائزے (ڈبلیو ای او) سے متعلق پریس کانفرنس کررہے ہیں۔(شِنہوا)

واشنگٹن (شِنہوا) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے 2025 کے لئے عالمی شرح نمو سے متعلق پیشگوئی کو کم کرکے 2.8 فیصد کردیا ہے جو جنوری کے تخمینے سے 0.5 فیصد پوائنٹ کم ہے۔

تازہ ترین عالمی اقتصادی جائزے (ڈبلیو ای او) کے مطابق جنوری میں ڈبلیو ای او کے نئے جائزے کے اجراء کے بعد سے امریکی ٹیکس اقدامات اور تجارتی شراکت داروں کی جانب سے جوابی اقدامات کا اعلان اور نفاذ کیا گیا ہے۔

اس کے نتیجے میں امریکہ نے 2 اپریل کو عالمی سطح پر ٹیکسز کا نفاذ کر دیا اور مئوثر ٹیرف کی شرح ایک صدی میں نہ دیکھی گئی سطح تک پہنچ گئی۔

آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ صرف ٹیکس ہی ایک بڑا منفی جھٹکا ہے اور جس غیر یقینی صورتحال میں یہ اقدامات ہوئے ہیں، اس کے معاشی سرگرمیوں اور منظرنامے پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

آئی ایم ایف کے چیف اکانومسٹ پیئر اولیورگورنچاس نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ عالمی معاشی نظام جس کے تحت بیشتر ممالک گزشتہ 80 برس سے کام کررہے ہیں، اسے دوبارہ ترتیب دے کر دنیا کو ایک نئے دور میں داخل کیا جارہا ہے۔ موجودہ قوانین کو چیلنج کیا گیا ہے جبکہ نئے قوانین ابھی سامنے آنا باقی ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!