اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی جہازوں پر بندرگاہ کی فیس سے امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں...

چینی جہازوں پر بندرگاہ کی فیس سے امریکہ کو کوئی فائدہ نہیں ہوگا

چین کے مشرقی صوبے جیانگسو کی بندرگاہ نان جِنگ کے ٹرمینل پر کنٹینرز کا فضائی منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے سمندری، نقل وحمل اور جہاز سازی کے شعبوں کو نشانہ بنانے والے امریکی متنازعہ اقدامات نے اس تشویش کو جنم دیا ہے کہ یہ تحفظ پسندانہ، امتیازی اور مارکیٹ کے منافی طرز عمل عالمی اقتصادی اور تجارتی نظام کو مزید متاثر کرے گا۔

امریکہ کے تجارتی نمائندے کے دفتر نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ چینی کمپنیوں کی ملکیت میں چلائے جانے والے یا تعمیر کئے جانے والے بحری جہازوں اور دیگر متعلقہ اقدامات پر ‘قابل اطلاق فیس’ وصول کی جائے گی جس کا مقصد امریکہ کی جہاز سازی کے شعبے کو ‘بحال’ کرنا ہے۔

لیکن تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات سے ان شعبوں کی بحالی میں مدد نہیں ملے گی اور امریکہ کے وسیع تجارتی مفادات کو بھی کوئی فائدہ نہیں پہنچے گا کیونکہ ان اقدامات کے عالمی تجارت، سپلائی چین استحکام، شپنگ اخراجات، ملازمتوں اور افراط زر پر نمایاں منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

امریکہ نے سمندری، نقل وحمل اور جہاز سازی کے شعبوں میں چین کے "غلبے” کو ختم کرنے کے لئے کام کیا اور الزام عائد کیا ہے کہ اس طرح کا "غلبہ” امریکی تجارت پر بوجھ ہے یا اس کی تجارت کو محدود کرتا ہے۔ تاہم ماہرین نے اس غیر معقول امریکی اقدام میں حقائق پر مبنی غلطیوں کی نشاندہی کی ہے۔

ماہرین نے متنبہ کیا ہے کہ بندرگاہ کی فیس لازمی طور پر امریکی بندرگاہوں پر سامان کی ترسیل کی مجموعی لاگت میں اضافہ کرے گی اور امریکی نقل وحمل کے نیٹ ورک میں خلل کا سبب بنے گی ، جس سے امریکی معیشت پر منفی اثرات مرتب ہوں گے۔

چائنہ واٹربورن ٹرانسپورٹ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے ایسوسی ایٹ محقق جِن مِنگ کا کہنا ہے کہ امریکی اقدامات نے عالمی سپلائی چین ، شپنگ اور تجارت میں خلل ڈالنے کی وجہ سے عالمی شپنگ  صنعت کی جانب سے سخت مخالفت کو جنم دیاہے۔

چائنہ ایسوسی ایشن آف دی نیشنل شپ بلڈنگ انڈسٹری نے ملکی صنعت پر زور دیا ہے کہ وہ عالمی بحری صنعت کی پائیدار اور صحت مند ترقی کو فروغ دینے کے لئے عالمی شراکت داروں کے ساتھ متحد ہوکر کام کرے اور عالمی سمندری صنعت پر زور دیا ہے کہ وہ قلیل النظر امریکی اقدامات کی مخالفت  کرے اور منصفانہ مارکیٹ کے ماحول کو برقرار رکھے۔

ایسوسی ایشن نے امریکہ سے مطالبہ کیا کہ وہ سیاسی تعصب پر مبنی اپنے اقدامات بند کرے اور کھلے پن اور تعاون کے جذبے کو برقرار رکھے۔ تنظیم نے عالمی معیشت اور تجارت کی پائیدار ترقی اور خوشحالی کے تحفظ کے لئے امریکہ سمیت تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ بات چیت کرنے پر آمادگی کا اظہار کیا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!