بھارتی زیر انتظام کشمیر کے ضلع اننت ناگ کے ایک اسپتال میں نیم طبی عملہ ایک زخمی سیاح کو علاج کے لئے لے جارہا ہے۔ (شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گو جیاکن نے کہا ہے کہ چین بھارتی زیر انتظام کشمیر میں سیاحوں کو نشانہ بنانے والے حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
اطلاعات کے مطابق منگل کے روز بھارتی زیر انتظام کشمیر میں نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے کم از کم 26 سیاح ہلاک ہو گئے۔
گو نے بدھ کے روز ایک یومیہ پریس بریفنگ میں کہا کہ چین نے متعلقہ اطلاعات کا نوٹس لیا ہے اور اس حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔
گو نے کہا کہ چین ہر قسم کی دہشت گردی کا شدید مخالف ہے، ہم متاثرین کے ساتھ تعزیت اور ان کے اہلخانہ اور زخمیوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link