اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین نے خلائی اسٹیشن مشن کے لئے شین ژو ۔20 کے عملے...

چین نے خلائی اسٹیشن مشن کے لئے شین ژو ۔20 کے عملے کی رونمائی کردی

شین ژو ۔ 20  کے عملے میں چھن دونگ (وسط) ، چھن ژونگ روئی (دائیں) اور وانگ جئی کو دیکھا جاسکتا ہے۔(شِنہوا)

جیو چھوان (شِنہوا) چائنہ انسان بردار خلائی ادارے نے اعلان کیا ہے کہ چینی خلاباز چھن دونگ، چھن ژونگ روئی اور وانگ جئی شین ژو-20 انسانی خلائی مشن پر روانہ ہوں  گے جس میں چھن دونگ عملے کے سربراہ ہوں گے۔

ادارے کے ترجمان لین شی چھیانگ نے بدھ کے روز پریس کانفرنس میں بتایا کہ شین ژو-20 عملہ بردار خلائی جہاز چین کے شمال مغربی جیو چھوان سیٹلائٹ لانچ مرکز سے جمعرات کی شام 5 بجکر 17 منٹ (بیجنگ وقت) پر روانہ کیا جائے گا۔

چھن دونگ شین ژو -11 اور شین ژو -14 خلائی مشنز میں شامل تھے۔ انہوں نے شین ژو -14 کے عملے کی قیادت کی تھی اور اب 2 برس کے وقفے کے بعد وہ ایک بار پھر یہ ذمہ داری سنبھالیں گے۔ وہ چینی خلابازوں کے دوسرے گروپ سے تعلق رکھنے والے پہلے خلا باز ہوں گے جو 3 خلائی پروازوں پر کام کریں گے۔

چھن ژونگ روئی اور وانگ جئی دونوں خلابازوں کا تعلق تیسرے گروپ سے ہے ۔ وہ  اپنے پہلے خلائی پرواز مشن پر روانہ ہوں گے۔ منتخب ہونے سے قبل چھن ژونگ روئی فضائیہ میں پائلٹ تھے جبکہ وانگ جئی چینی اکیڈمی برائے خلائی ٹیکنالوجی کے ماتحت چائنہ ایرو اسپیس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کارپوریشن میں انجینئر تھے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!