اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلاسرائیل انسانی امداد کو غزہ کے خلاف جنگی ہتھیار کے طور پر...

اسرائیل انسانی امداد کو غزہ کے خلاف جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کررہا ہے، سربراہ یو این آر ڈبلیو اے

غزہ شہر میں خوراک کی تقسیم کے مرکز سے فلسطینی بچے کھانا لے رہے ہیں۔ (شِنہوا)

غزہ(شِنہوا)فلسطینی پناہ گزینوں کے لئے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے ریلیف اینڈ ورکس (یو این آر ڈبلیو اے) کے ایک سینئر عہدیدار نے کہا ہے کہ اسرائیل غزہ کے خلاف انسانی امداد کو "جنگی ہتھیار” کے طور پر استعمال کررہاہے۔

یو این آر ڈبلیو اے کے کمشنر جنرل فلپ لزارینی نے ایک پریس بیان میں کہا کہ علاقہ 50 دنوں سے مکمل اسرائیلی محاصرے میں ہے۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ بھوک پھیل رہی ہے اورحالات بدتر ہو رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غزہ "مایوسی کی سرزمین” بن چکا ہے جہاں 20 لاکھ افراد کو "اجتماعی سزا” دی جا رہی ہے جبکہ زخمی، بیمار اور بزرگ ضروری ادویات اور صحت کی دیکھ بھال سے محروم ہیں۔

اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ یو این آر ڈبلیو اے سمیت انسانی ہمدردی کے اداروں کے پاس زندگی بچانے والی امداد سے لدے تقریباً 3000 ٹرک غزہ میں داخل ہونے کے منتظر ہیں۔

دریں اثنا غزہ میں محکمہ صحت کے حکام نے  کہا ہے کہ اسرائیل 40 دنوں سے پولیو ویکسین غزہ میں لانے سے مسلسل روک رہا ہے۔

ایک بیان میں حکام کا کہنا تھا کہ یہ پابندی پولیو کی روک تھام کی مہم کے چوتھے مرحلے پر عملدرآمد میں رکاوٹ ہے جس سے 6 لاکھ 2 ہزار بچوں کو مستقل فالج اور دائمی معذوری کا خطرہ لاحق ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!