اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی خدمات کی وسعت میں تیزی دنیا میں مزید یقینی صورتحال...

چین کی خدمات کی وسعت میں تیزی دنیا میں مزید یقینی صورتحال کا محرک

چین کے مشرقی شہر شنگھائی کے علاقے لو جیا زوئی میں منگولیا پھولوں کا منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ چین اپنے خدمات کے شعبے کو وسعت دینے کی رفتار تیز کر رہا ہے، جس کے لئے مختلف اقدامات کئے جا رہے ہیں، جیسے کہ تجرباتی منصوبوں پر عملدرآمد کو تیز کرنا، متعلقہ دائرہ کار کو وسعت دینا، دباؤ کا تجزیہ بہتر بنانا اور کامیاب تجربات کو دہرانا شامل ہے۔

چین کے نائب وزیر تجارت اور بین الاقوامی تجارت کے نائب نمائندے لِنگ جی نے پریس کانفرنس میں کہا کہ عالمی سطح پر یکطرفہ رویوں اور تحفظ پسند رجحانات کے بڑھنے کے باوجود چین کی رضاکارانہ اور منظم انداز میں خدمات کے شعبے کو وسعت دینے کی کوشش دنیا میں مزید یقین اور استحکام پیدا کرنے کی ٹھوس کوششوں کو ظاہر کرتی ہے۔

لِنگ نے کہا کہ چین کی ریاستی کونسل نے حال ہی میں منصوبے کی منظوری دی ہے جس کا مقصد خدمات کے شعبے کی وسعت کو تیز کرنا ہے۔ اس میں کلیدی خدمات کے شعبوں، صنعتی اختراع اور ترقی کے اہم شعبوں کے فروغ سمیت 155 آزمائشی امور شامل ہیں۔

ان آزمائشی امور میں شامل اقدامات میں ٹیلی کمیونیکیشن کے شعبے میں ایپ سٹورز اور انٹرنیٹ رسائی جیسی خدمات میں غیر ملکی ملکیت کی حد کو ختم کرنا شامل ہے۔

2015 سے اب تک چین نے بیجنگ اور ہائی نان سمیت 11 صوبوں اور شہروں میں آزمائشی پروگراموں کی منظوری دیتے ہوئے قوانین، ضوابط، انتظامات اور معیارات کے حوالے سے ادارہ جاتی وسعت میں مسلسل توسیع کی ہے۔ اس سے مارکیٹ و قانون پر مبنی اور بین الاقوامی نوعیت کا حامل عالمی معیار کا کاروباری ماحول پیدا ہو رہا ہے جو چین میں غیر ملکی سرمایہ کار اداروں کو متنوع مواقع اور مستحکم پالیسی ماحول فراہم کر رہا ہے۔

نئے منصوبے کے مطابق ننگبو اور شیامن سمیت مزید 9 شہروں کو بھی جامع آزمائشی پروگراموں کے نفاذ کی اجازت دی جائے گی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!