اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین میں دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرک ڈریجنگ جہاز کی آزمائش...

چین میں دنیا کے سب سے بڑے الیکٹرک ڈریجنگ جہاز کی آزمائش کا آغاز

چین کے مشرقی صوبے شان ڈونگ کے شہر چھنگ ڈاؤ میں منعقدہ ایک نمائش میں لوگ  ایک ڈریجنگ جہاز کا ماڈل دیکھ رہے ہیں۔(شِنہوا)

تیانجن (شِنہوا) چین میں دنیا کے سب سے بڑے مکمل الیکٹرک کٹر سکشن ڈریجنگ جہاز نے بیجنگ کے گوآن تنگ ذخیرہ گاہ میں مٹی اور کچرے کی صفائی کا آزمائشی کام شروع کردیا  ہے۔

اس ڈریجر کا نام جون لان ہے جو 600 کلو واٹ کی قوت سے چلنے اور زیادہ سے زیادہ 25 میٹر گہرائی تک کھدائی  کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

اس جہاز کو چائنہ کمیونیکیشنز کنسٹرکشن کمپنی لمیٹڈ کے ذیلی ادارے تیانجن ڈریجنگ کمپنی لمیٹڈ نے اپنی مدد آپ کے تحت ڈیزائن اور تیار کیا ہے۔

تیانجن کمپنی کی ڈریجنگ ٹیکنالوجی اور آلات کی تحقیق و ترقی مرکز کے ڈائریکٹر یانگ ژینگ جون نے دنیا کے سب سے بڑے آل الیکٹرک ڈیٹیچ ایبل ڈریجر کو مٹی نکالنے کا ایک تیز آلہ قرار دیا ہے۔

اس کی کارکردگی سابقہ ڈریجر ماڈلز کی نسبت 3 گنا زیادہ ہے اوریہ فی گھنٹہ 2 ہزار مکعب میٹر مٹی کی ڈریجنگ کر سکتا ہے جو ایک معیاری سوئمنگ پول کو خالی کرنے کے مساوی ہے۔

یانگ نے بتایا کہ زیر آب پمپنگ کی سہولیات سے لیس یہ جہاز 5 کلومیٹر سے زیادہ فاصلے تک کیچڑ منتقل کر سکتا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!