اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کے شعبہ صحت میں غیر ملکی شراکت داری میں توسیع

چین کے شعبہ صحت میں غیر ملکی شراکت داری میں توسیع

چین کےمشرقی شہر شنگھائی کے ڈیلٹا ہیلتھ ہسپتال کے اندر کا ایک منظر-(شِنہوا)

بیجنگ(شِنہوا)چین کے صحت کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری اور مہارت کے فروغ  میں مسلسل پیشرفت ہو رہی ہے۔ 150 سے زیادہ مشترکہ منصوبے اور مکمل طور پر بیرون ملک سے سرمایہ کاری والے طبی ادارے اب ملک بھر میں کام کر رہے ہیں۔

کمیشن برائے قومی صحت کے ایک سینئر عہدیدار جیاؤ یاہوئی نے بیجنگ میں ایک پریس بریفنگ میں کہا کہ مین لینڈ سے باہر کے صحت کی دیکھ بھال کے 1500 سے زیادہ پیشہ ورافراد اس وقت مختصر مدت کی بنیاد پر چین میں علاج معالجے میں مصروف ہیں۔

یہ پیشرفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب چین نے ملک کی خدمات کی صنعت کو کھولنے کی وسیع تر کوشش کے حصے کے طور پر صحت کی دیکھ بھال کی خدمات کے اپنے شعبے میں غیر ملکی شرکت کو بڑھانے کے لئے پالیسیاں اور اقدامات شروع کئے ہیں۔

تازہ ترین اقدامات میں مستند غیر ملکی ڈاکٹروں اور ہانگ کانگ، مکاؤ اور تائیوان کے ڈاکٹروں کو نامزد آزمائشی علاقوں میں کلینک کھولنے کی اجازت دینا شامل ہے۔ یہ اقدامات غیر ملکی طبی پیشہ ور افراد کے لئے قلیل مدتی پریکٹس کی بھی حمایت کرتے ہیں، جس میں منظوری کے عمل کو آسان بنایا گیا ہے۔

یہ اقدامات غیر ملکی سرمایہ کاری اور پیشہ ور افراد کے لئے چین کے خدمات کے شعبے تک رسائی بڑھانے کے ایک لائحہ عمل کے تحت آتے ہیں، جسے وزارت تجارت نے گزشتہ ہفتے جاری کیا تھا۔

جیاؤ یاہوئی  نے کہا کہ مکمل طور پر غیر ملکی ملکیت والے ہسپتالوں کے قیام کی اجازت دینے جیسی سابقہ آزمائشی  کوششوں کے ساتھ  یہ نئے اقدامات چین کے صحت کی دیکھ بھال کے نظام کی وسعت کے جاری عزم کو اجاگر کرتے ہیں۔

2024 کے آخر میں چین نے ایک آزمائشی پروگرام متعارف کرایا جس میں بیجنگ، شنگھائی اور تیانجن سمیت 9 بڑے شہروں میں مکمل طور پر غیر ملکی ملکیت والے ہسپتالوں کے قیام کی اجازت دی گئی تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!