پیپلز بینک آف چائنہ کی عمارت کا بیرونی منظر- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی بینک دولت انتظام منڈی نے پہلی سہ ماہی میں مستحکم ترقی کی۔
چائنہ بینکنگ ویلتھ مینجمنٹ رجسٹریشن اینڈ ڈیپازٹری مرکز کی جانب سے فراہم کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے اختتام پر دولت انتظام مصنوعات کا بیلنس 291.4 کھرب یوآن (تقریباً 40.4 کھرب امریکی ڈالر) رہا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 9.41 فیصد زیادہ ہے۔
مرکز نے کہا کہ پہلی سہ ماہی کے اختتام پر 215 بینکنگ اداروں اور 31 دولت انتظام کمپنیوں کے اشتراک سے پیش کردہ دولت انتظام مصنوعات کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.67 فیصد اضافے کے ساتھ 40ہزار 600 تک پہنچ گئی۔
دریں اثنا مرکز نے مزید کہا کہ بینک دولت انتظام مصنوعات سے حقیقی معیشت کے لئے حمایت تقریباً 200 کھرب یوآن ہے۔
اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ مارچ کے آخر تک بینکنگ مارکیٹ میں دولت انتظام مصنوعات رکھنے والے سرمایہ کاروں کی تعداد گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.73 فیصد اضافے کے ساتھ 12کروڑ 60لاکھ تک پہنچ گئی۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link