’’ میں اس وقت چین کے جنوب مغربی شہر چھونگ چھنگ کے ضلع دازو کے علاقے لانگ شُوئی ٹاؤن میں موجود ہوں۔ اسے ‘چین کے مغربی علاقے کا ہارڈویئر دارالحکومت’ بھی کہا جاتا ہے۔
یہ قصبہ صرف کچن میں استعمال ہونے والے اوزار ہی نہیں بناتا، بلکہ یہاں زرعی ہارڈویئر جیسے کُلہاڑیاں، درانتیاں، موٹرسائیکل کے پرزے اور مرمت کے آلات بھی تیار کیے جاتے ہیں۔ دازو کی یہ مصنوعات دنیا بھر میں، خاص طور پر جنوب مشرقی ایشیا کی منڈیوں میں دستیاب ہیں۔‘‘
ہزار سال سے زائد پرانی تاریخ رکھنے والا لانگ شوئی اس وقت جدید ترین ہارڈویئر مینوفیکچرنگ کا ایک مضبوط مرکز بن چکا ہے۔
اس قصبے نے اپنی مصنوعات کی پیداوار میں اضافہ کیا ہے۔ اب یہاں ہارڈویئر کی 200 سے زائد اقسام تیار کی جاتی ہیں۔
یہاں تیار ہونے والی ہارڈ ویئر مصنوعات اپنی پائیداری اور عمدہ کاریگری کے حوالے سے شہرت رکھتی ہیں۔ ویتنام، تھائی لینڈ اور ملائیشیا جیسے ممالک میں ان مصنوعات کے خریداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔
علاقائی جامع معاشی شراکت داری ( آر سی ای پی) جیسے فریم ورکس کے تحت اس تعاون نے ان تجارتی تعلقات کو مزید مضبوط کیا ہے۔
ساؤنڈ بائٹ (چینی): لین لی، سیکرٹری جنرل ، دازو ای کامرس ایسوسی ایشن
’’ اگلا قدم یہ ہے کہ ہم جنوب مشرقی ایشیا میں ای کامرس ٹیمیں قائم کریں تاکہ چین میں تیار کردہ مزید مصنوعات بھی دنیا بھر میں پہنچیں۔‘‘
چھونگ چھنگ، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link