چین کے شمال مشرقی صوبے لیاؤننگ کے شہر شین یانگ میں شین یانگ فوڈ کمپنی لمیٹڈ کے کارکن مصالحے کی پیکنگ میں مصروف ہیں- (شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ملک کے ای کامرس شعبے نے سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران مستحکم ترقی کی اطلاع دی ہے، جس میں ملک کی کھپت دوست پالیسیوں، جیسے اشیائے صرف کے تبادلہ کے بڑے پیمانے کے پروگرام کی وجہ سے اضافہ ہوا ہے۔
سرکاری اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پہلی سہ ماہی میں چین کی آن لائن خوردہ فروخت مجموعی طور پر 36کھرب یوآن (تقریباً 499.6 ارب امریکی ڈالر) رہی، جس میں سامان کی آن لائن خوردہ فروخت میں 5.7 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت نے کہا کہ اس مدت میں ڈیجیٹل مصنوعات کی آن لائن فروخت میں بھی 7.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ معیاری فلموں کی ریلیز سے چین کی آن لائن تفریحی فروخت کے حجم میں پہلے 3 ماہ میں 40 فیصد اضافہ ہوا۔
وزارت نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں حکومت اور کاروباری اداروں نے بیرونی خطرات سے نمٹنے کے لئے ملکی اور غیر ملکی تجارت کے انضمام کو تیز کرنے کے لئے مل کر کام کیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ 10 سے زیادہ ای کامرس پلیٹ فارمز نے ای کامرس کے وسائل کے ذریعے ملکی گھرانوں کو معیاری غیر ملکی تجارتی مصنوعات کی فراہمی کے لئے تیزی سے اقدامات کئے ہیں۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link