اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیوکرین کل برطانیہ، فرانس اور امریکہ سے امن بات چیت کرے گا،...

یوکرین کل برطانیہ، فرانس اور امریکہ سے امن بات چیت کرے گا، زیلنسکی

فرانسیسی صدرایمانوئل میکرون (دائیں) یوکرینی ہم منصب وولودیمیر زیلنسکی کا پیرس میں ایلیسی محل میں استقبال کررہے ہیں۔ (شِنہوا)

کیف(شِنہوا)یوکرین کے صدر وولودیمیر زیلنسکی نے کہا ہے کہ یوکرین کل لندن میں برطانیہ، فرانس اور امریکہ کے ساتھ امن مذاکرات کرے گا۔

زیلنسکی نے برطانوی وزیراعظم کیئراسٹارمر کے ساتھ ٹیلی فون پر بات چیت کے بعد سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ رواں بدھ کو ہی ہمارے نمائندے لندن میں مصروف ہوں گے۔

انہوں نے کہا کہ ہم غیر مشروط جنگ بندی اور اس کے بعد حقیقی اور دیرپا قیام امن کے لئے جہاں تک ممکن ہو، تعمیری طور پر آگے بڑھنے کو تیار ہیں جیسا ہم پہلے کرچکے ہیں۔

یوکرینی صدر نے اس بات پر زور دیا کہ غیر مشروط جنگ بندی امن کی سمت پہلا قدم ہونا چاہیے۔

زیلنسکی کا یہ بھی کہنا تھا کہ انہوں نے اور اسٹارمر نے یورپی سلامتی طریقہ کار کے تحت مشترکہ کام پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!