اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچینی یونیورسٹیوں میں بزرگ شہریوں کے لیے صحت مند زندگی کے مواقع...

چینی یونیورسٹیوں میں بزرگ شہریوں کے لیے صحت مند زندگی کے مواقع فراہم

چین میں اس وقت بزرگوں کی آبادی بڑھ رہی ہے۔ وہاں معمر افراد کے لئے قائم یونیورسٹیاں ان کے بڑھاپے کو  فعال اور صحت مند بنانے کا ایک نہایت اہم ذریعہ ثابت ہوئی ہیں۔

چین کے شمالی شہر تھیان جن میں، تھیان جن اوپن یونیورسٹی کے بزرگ طلباء کا ایک گروپ حال ہی میں فوٹوگرافی کا سبق سیکھنے کے لئے کیمپس سے باہر گیا ہوا تھا۔

یونیورسٹی سے باہر عملی مشق کے بعد، استاد نے طلباء کے کام کا جائزہ لیا اور اس پر اپنی رائے پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کلاس کو مصنوعی ذہانت پر مبنی مقبول فوٹو ری ٹچنگ سافٹ ویئر سے بھی متعارف کروایاہے۔

ساؤنڈ بائٹ 1 (چینی): لی شیانگ، استاد، تھیان جن اوپن یونیورسٹی

’’ آپ ’اے آئی ریموول ‘ پر کلک کریں۔ اس کے بعد اپنے ہاتھ سے اس حصے کو منتخب کریں جسے ہٹانا چاہتے ہیں۔ دیکھئے، یہ کام حیران کن ہے۔ اس سے تصویر کے منتخب حصے کو مٹایا جا سکتا ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 2 (چینی): وو باوژونگ، طالبعلم، تھیان جن اوپن یونیورسٹی

’’ میں پہلے تصویریں بے سوچے سمجھے بنا لیا کرتا تھا۔ مجھے کمپوزیشن یا منظر کے انتخاب کا قطعی طور پر علم نہیں تھا۔ اب مجھے محسوس ہوتا ہے کہ میری مہارت میں کافی بہتری آ گئی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 3 (چینی): ژانگ شیاؤ گوانگ، طالبعلم، تھیان جن اوپن یونیورسٹی

’’ یہاں میرے کچھ دوست ہیں۔ ہم سب ملتے جلتے شوق رکھتے ہیں۔ ہم ایک ساتھ گھومتے ہیں۔ تصویریں بناتے اور ایک دوسرے سے مشورہ بھی لیتے ہیں۔ میری ریٹائرڈ زندگی بہت زیادہ خوشگوار اور بارونق ہو گئی ہے۔‘‘

ساؤنڈ بائٹ 4 (چینی): وین جون ڈونگ، طالبعلم، تھیان جن اوپن یونیورسٹی

’’ یوں لگتا ہے جیسے میں اپنی نوجوانی کے دور میں واپس آ گیا ہوں۔‘‘

قومی ادارۂ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ برس 65 سال یا اس سے زائد عمر کے افراد  ملک کی مجموعی آبادی کا تقریباً 15.6 فیصد حصہ تھے۔ اب ان بزرگ شہریوں کو دستیاب اعلیٰ معیار کی متنوع خدمات خریداری کی ایک بڑی صلاحیت کو  متحرک کر رہی ہیں۔

ساؤنڈ بائٹ 5 (چینی): ژانگ وی ہوا، نائب صدر انتظامی امور، انسٹی ٹیوٹ فار دی سینئر، تھیان جن اوپن یونیورسٹی

’’ پہلے طلباء صرف وہی کورسز لے سکتے تھے جو دستیاب ہوتے تھے۔ اب ہم ہر اسکول کی ضروریات کے مطابق نصاب ترتیب دیتے ہیں۔ ہم انہیں دلچسپی پر مبنی کورسز کروا رہے ہیں۔ ان کورسز  میں رقص، تائی چی اور روایتی چینی طب پر مبنی صحت و تندرستی کے کورسز شامل ہیں۔ ان کورسز کو طلباء میں بے حد مقبولیت ملی ہے۔

سال 2018 سے ہم نے تھیان جن کے تمام 16 اضلاع میں اپنے کام کو پھیلایا ہے۔ اس مقصد کے لئے ہر ذیلی ضلع اور قصبہ کی کمیونٹی میں سیکھنے کے مراکز قائم کئے گئے ہیں۔‘‘

تھیان جن، چین سے نمائندہ شِنہوا نیوز ایجنسی کی رپورٹ

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!