اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلسنگاپور میں پہلی سہ ماہی کے دوران 8 لاکھ سے زائد چینی...

سنگاپور میں پہلی سہ ماہی کے دوران 8 لاکھ سے زائد چینی سیاحوں کی آمد

سنگاپور میں طلوع آفتاب کا ایک منظر۔(شِنہوا)

سنگاپور (شِنہوا) سنگاپور نے 2025 کی پہلی سہ ماہی کے دوران 43 لاکھ 10 ہزار  سیاحوں کا خیرمقدم کیا جو گزشتہ برس کی اسی مدت  کی مساوی  تعداد ہے جبکہ اس میں چینی سیاح بدستور سرفہرست رہے۔

سنگاپور سیاحتی بورڈ کی پیر کے روز جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پہلی سہ ماہی کے دوران سیاحوں کی آمد کے اعتبار سے چین، انڈونیشیا اور ملائیشیا 3 سرفہرست ممالک تھے ۔ چین سے  آنے والے سیاحوں کی تعداد 8لاکھ 31ہزار470 تھی جو گزشتہ برس کی نسبت 5.8 فیصد اضافہ ہے ۔

مقامی میڈیا نے اس اضافے کی وجہ سنگاپور اور چین کے درمیان باہمی ویزا استثنیٰ معاہدے، چینی نئے سال کی تعطیلات اور جنوری میں اسکولوں کی موسم سرما کی تعطیلات کو قرار دیا ہے۔

صرف ماہ مارچ  میں سنگاپور نے تقریباً 13 لاکھ سیاحوں کو خوش آمدید کیا جو مارچ 2024 کے مقابلے میں 11.5 فیصد کم ہے، اس کمی کی ایک وجہ گزشتہ برس کی بلند سطح تھی ۔اس وقت بین الاقوامی پاپ اسٹارز کے کنسرٹس جیسی بڑی تفریحی تقریبات نے بڑی تعداد میں لوگوں کو راغب کیا تھا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!