اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین، مارچ میں نجی اداروں کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ سے...

چین، مارچ میں نجی اداروں کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہوگئی

چین کے شمالی صوبے ہیبے کی کاؤنٹی چھانگ لی میں قائم مکینکل آلات تیار کرنے والے ادارے کی ایک ورکشاپ میں محنت کش کام کررہے ہیں۔(شِنہوا)

بیجنگ (شِنہوا) چین میں حکومت نجی شعبے اور وسیع تر معیشت دونوں میں ترقی کے فروغ کی کوشش کررہی ہے جس کے سبب نجی کاروباری اداروں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے

ریاستی انتظامیہ برائے مارکیٹ ضابطہ کار (ایس اے ایم آر) کے اعداد و شمار کے مطابق مارچ کے اختتام تک ملک میں نجی کاروباری اداروں کی تعداد 5 کروڑ 70 لاکھ سے زائد ہوچکی تھی جو ملک بھر کے تمام کاروبار کا 92.3 فیصد ہے۔

ایس اے ایم آر کا کہنا ہے کہ پہلی سہ ماہی کے دوران 19 لاکھ 79 ہزار نجی ادارے قائم ہوئے جو ایک برس قبل سے 7.1 فیصد زائد اور گزشتہ 3 برس کی اوسط نمو سے کہیں زیادہ ہیں۔

ایس اے ایم آر کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ کے دوران نئے قائم کردہ نجی اداروں میں سے 40 فیصد سے زیادہ نئی ٹیکنالوجیز، مصنوعات، کاروباری اشکال اور نمونوں سے متعلق تھیں۔

انٹرنیٹ اور انفارمیشن ٹیکنالوجی خدمات میں نجی اداروں کی تعداد تیزی سے بڑھی اور اس میں ایک برس قبل کے مقابلے میں 18 فیصد اضافہ ہوا ۔

خاص کر ڈیجیٹل معیشت کے شعبے میں پہلی سہ ماہی کے دوران 2 لاکھ 74 ہزار نئے نجی کاروباری اداروں کا اضافہ ہوا جو تمام نئے اندراج شدہ نجی کاروباری اداروں  کا 13.9 فیصد ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!