چین ، شمالی شہر تیان جن میں سینٹرل گرین ریزرو تیان جن ڈونگلی ڈائریکٹ ویئرہاؤس کمپنی لمیٹڈ کے کی ڈاگینگ شاخ میں عملہ اناج منتقل کررہا ہے۔(شِنہوا)
بیجنگ (شِنہوا) چین 2025 میں اناج کی پیداوار میں مزید اضافے کے لیے تیار ہے جو گزشتہ سال کے ریکارڈ 70 کروڑ 65 لاکھ ٹن کی بنیاد پر ہوگی، اس کے ساتھ ہی یہ اناج اور دیگر اہم زرعی مصنوعات کی فراہمی کی صلاحیت کو بھی مضبوط بنا رہا ہے۔
وزارت زراعت اور دیہی امور کے ماتحت چینی رزاعت جائزہ کمیٹی کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں 2025 کے دوران اناج کی پیداوار 70 کروڑ 90 لاکھ ٹن تک پہنچنے کی توقع ہے، اس کی وجہ بڑے پیمانے پر فی یونٹ فصل کی پیداوار بڑھانے کی کوششوں میں اضافہ اور اناج کی کاشت و پیداوار کے لیے بڑھتا ہوا جوش و خروش ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 2025 کے دوران سویابین کی پیداوار گزشتہ برس کی نسبت 2.5 فیصد بڑھ کر 2 کروڑ 11 لاکھ 70 ہزار ٹن رہنے کا امکان ہے۔
رپورٹ کے مطابق جیسے جیسے مقامی پیداوار میں اضافہ ہورہا ہے تو ساتھ ہی کھپت میں سہولت آرہی ہے جس سے بڑے پیمانے پر زرعی مصنوعات کی درآمدات میں کمی کا امکان ہے۔
رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ آمدہ دہائی میں چین زرعی پیداوار میں بڑی کامیابی حاصل کرے گا ۔ اناج کی جامع پیداواری صلاحیت اور اس شعبے کو درپیش بڑے خطرات اور مسائل کو کم کرنے اور ان سے نمٹنے کی صلاحیت میں بہتری ہوگی۔
