چین کے مشرقی صوبہ ژے جیانگ کے شہر ہانگ ژو میں شہری اشیائے صرف کےتبادلے کے پروگرام کے تحت زر اعانت کے لئے درخواست جمع کرارہے ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ 2025 کے پہلے 3 مہینوں میں چین کے تھوک اور پرچون شعبوں نے تیزی سے ترقی کی ہے جس سے ملک میں مقامی طلب میں اضافے کے لئے ٹھوس مدد ملی ہے۔
قومی ادارہ برائے شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق جنوری سے مارچ تک چین کی تھوک اور پرچون تجارت کی اضافی قدر ایک سال قبل کے مقابلے میں 5.8 فیصد اضافے کے ساتھ 33 کھرب یوآن (تقریباً 457.98 ارب امریکی ڈالر) یا ملک کی مجموعی ملکی پیداوار کا 10.4 فیصد تک پہنچ گئی۔
وزارت نے کہا کہ اس عرصے کے دوران تھوک کی صنعت میں اہم اجناس کی منڈیوں میں لین دین کا حجم 13 کھرب یوآن تک پہنچ گیا جبکہ صنعتی اشیائے صرف کی منڈیوں کے لین دین کے حجم میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا۔
پرچون کی صنعت میں پہلے 3 ماہ میں اشیاء کی خوردہ فروخت 110 کھرب یوآن تک پہنچ گئی جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 4.6 فیصد اضافہ ہے۔
وزارت کے مطابق چین نے اشیائے صرف کے تبادلے کے پروگرام کے تحت تقریباً 10کروڑ 3لاکھ 50ہزار نئے گھریلو آلات فروخت کئے جن میں سے 4کروڑ سے زیادہ آلات 2025 میں فروخت ہوئے ہیں۔
