اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ۔ جی سی سی ممالک پرامن جوہری ٹیکنالوجی میں تعاون گہرا...

چین ۔ جی سی سی ممالک پرامن جوہری ٹیکنالوجی میں تعاون گہرا کریں گے

چین کے جنوب مشرقی صوبے فوجیان کے شہر شیامین میں چین۔خلیجی تعاون کونسل (جی سی سی) ممالک کے صنعتی اور سرمایہ کاری تعاون فورم کا منظر۔(شِنہوا)

چھنگ دو (شِنہوا)چین کے جنوب مغربی صوبے سیچھوان کے صدرمقام چھنگ دو میں چین اورخلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے ممالک کا ایک فورم منعقد ہوا جس میں پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق تعاون کو مضبوط کرنے کا عہد کیا گیا ہے۔

چائنہ جوہری توانائی اتھارٹی (سی اے ای اے) کی میزبانی میں منعقدہ پہلے چین۔جی سی سی فورم میں پرامن جوہری ٹیکنالوجی کے استعمال سے متعلق  چین، سعودی عرب، بحرین، کویت، قطر، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور دیگر جی سی سی ممالک کے حکام اور جوہری ماہرین نے شرکت کی۔

شرکاء نے جوہری توانائی اور ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے مواقع، مسائل اور باہمی تعاون کے حل پر تبادلہ خیال کیا اور موجودہ ضروریات اور مستقبل کے امکانات سے متعلق دانش کا تبادلہ کیا۔

سی اے ای اے کے مطابق چین نے حالیہ برسوں میں خلیجی عرب ممالک کے ساتھ جوہری توانائی اور جوہری ٹیکنالوجی کے اطلاق کے حوالے سے تعاون کو بڑھایا ہے۔

جوہری توانائی کے شعبے میں چین اور متحدہ عرب امارات نے پرامن جوہری توانائی کے استعمال میں تعاون سے متعلق ایک بین الحکومتی معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔

اس سے ری ایکٹر آپریشن، ایندھن کی فراہمی اور اہلکاروں کی تربیت میں شراکت داری کو فروغ ملا ہے جبکہ سعودی عرب میں یورینیم۔تھوریم کی تلاش، جوہری حفاظت اور عوامی تحفظ پر توجہ مرکوز ہے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!