یمن کے شہر صنعا میں امریکی فضائی حملے کے بعد شہری ایک قبرستان میں جمع ہیں-(شِنہوا)
صنعا(شِنہوا)یمن کے دارالحکومت صنعا میں ایک پرہجوم بازار پر حالیہ امریکی فضائی حملوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی ہے جبکہ کم از کم 30 افراد زخمی ہوئے ہیں۔
حوثیوں کے زیر انتظام المسیرہ ٹی وی کے مطابق فضائی حملوں میں صنعا کے مصروف ترین بازاروں میں سے ایک شوعوب کے علاقے میں واقع فروہ مارکیٹ کو نشانہ بنایا گیا۔ امدادی کارروائیاں جاری ہیں اور امدادی ٹیمیں ملبے تلے زندہ بچ جانے والوں اور متاثرین کو تلاش کر رہی ہیں۔
حوثی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ حملے امریکی فضائی حملوں کا حصہ ہیں جس میں اتوار کے روز صنعا اور اس کے گرد و نواح میں متعدد مقامات کو نشانہ بنایا گیا تھا۔
حوثی حکام کے مطابق یہ واقعہ مغربی یمن میں تیل کی راس عیسیٰ بندرگاہ پر جمعرات کی رات ہونے والے مہلک امریکی فضائی حملوں کے چند روز بعد پیش آیا ہے جس میں 80 افراد ہلاک اور 170 زخمی ہوگئے تھے اور ایندھن ذخیرہ کرنے کی بنیادی سہولت کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچا تھا جس کے نتیجے میں بحیرہ احمر میں ایندھن پھیل گیا تھا۔
حوثی گروپ اور امریکی فوج کے درمیان کشیدگی اس وقت سے بڑھی ہے جب امریکہ نے حوثی گروپ کو بحیرہ احمر میں اسرائیل اور امریکی جنگی جہازوں پر حملوں سے روکنے کے لئے 15 مارچ کو یمن میں حوثیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے دوبارہ شروع کئے تھے ۔
شمالی یمن کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول رکھنے والے حوثی باغیوں کا کہنا ہے کہ ان کے حملوں کا مقصد امریکی حمایت یافتہ اسرائیل پر دباؤ ڈالنا ہے کہ وہ غزہ کی پٹی کے خلاف حملے بند کرے اور فلسطینی علاقوں میں انسانی امداد کے داخلے کی اجازت دے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link