پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینچین کے مقامی ساختہ مسافر طیارے سی 909 نے ویتنام میں تجارتی...

چین کے مقامی ساختہ مسافر طیارے سی 909 نے ویتنام میں تجارتی خدمات شروع کردیں

چین کے مقامی طور پر تیار کردہ سی 909 مسافر طیارے نے ویتنام میں تجارتی آپریشن شروع کردیا ۔(شِنہوا)

شنگھائی (شِنہوا) چین کے مقامی طور پر تیار کردہ سی 909 مسافر طیارے نے ویتنام میں تجارتی خدمات کا آغاز کر دیا ہے جس سے جنوب مشرقی ایشیا میں اس کی موجودگی میں مزید بڑھ گئی ہے۔

طیارہ ساز ادارے کمرشل ایئرکرافٹ کارپوریشن آف چائنہ لمیٹڈ (سی او ایم اے سی) کے مطابق چھنگ دو ایئرلائنز نے ویتنام کی ویت جیٹ ایئر کو ویٹ لیز پر 2  سی 909  طیارے فراہم کئے ہیں جنہوں نے ہفتے کے روز سے ہنوئی- کون داؤ ۔ – ہو چھی من شہر کے راستے پر خدمات شروع کردی ہیں ۔

ویٹ لیزنگ ایک عمومی عالمی ہوائی جہاز لیزنگ ماڈل ہے جس میں لیز پر طیارہ مہیا کرنے والا نہ صرف طیارے بلکہ عملے، دیکھ بھال، بیمہ اور آپریشنل معاونت بھی فراہم کرتا ہے۔

ویتنام کی پہلی نجی ایئرلائن ویت جیٹ مقامی اور ایشیا بحر الکاہل کے علاقائی راستوں کی ایک اہم فضائی کمپنی ہے۔ صنعت سے تعلق رکھنے والوں کی رائے میں سی 909 مسافر طیاروں کے اضافے سے اس کے بیڑے کی صلاحیت میں اضافہ ہوگا اور ویتنام کی ہوا بازی کی مارکیٹ کو ترقی میں مدد ملے گی۔

اس طیارے کا پرانا نام اے آر جے 21 تھا ۔ سی 909 ایک چینی ساختہ علاقائی مسافر طیارہ ہے جس کی وسعت 2 ہزار 225 سے 3 ہزار 700 کلومیٹرتک ہے۔

دسمبر 2022 میں یہ ماڈل پہلے غیرملکی صارف ٹرانس نوسا کو فراہم کیا گیا جو انڈونیشا کی ایک فضائی کمپنی ہے۔ رواں سال مارچ میں سی او ایم اے سی نے لاؤ ایئرلائنز کو ایک اور طیارہ فراہم کیا۔ ویت جیٹ طیارے کا استعمال کرنے والی تیسری غیرملکی کمپنی  ہے۔

اب 2 غیر ملکی فضائی ادارے جنوب مشرقی ایشیا میں سی 909 کا استعمال کرتے ہوئے مجموعی طور پر 15 روٹس شروع کرچکے ہیں جس میں 2 لاکھ 50 ہزار سے زائد مسافر سفر کرچکے ہیں۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!