اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین ،شنشی میں پہلی سہ ماہی کے دوران کوئلے کی تہہ سے...

چین ،شنشی میں پہلی سہ ماہی کے دوران کوئلے کی تہہ سے نکلنے والی میتھین کی ریکارڈ پیداوار

چین کے شمالی صوبے شنشی کی چھن شوئی کاؤنٹی میں کوئلے کی تہہ سے میتھین گیس نکالنے کے ایک منصوبے پر مشینری کا م کر رہی ہے۔(شِنہوا)

تائی یوآن (شِنہوا) صوبائی شماریات بیورو نے کہا ہے کہ چین کے کوئلے سے مالا مال شمالی صوبے شنشی نے رواں سال کی پہلی سہ ماہی میں 3.53 ارب مکعب میٹر کی کوئلے کی تہہ سے نکلنے والی میتھین کی ریکارڈ پیداوار حاصل کرلی ہے جو کہ گزشتہ سال کی نسبت 14.5 فیصد زائد ہے۔

ایک غیر روایتی قدرتی گیس کے طور پر کوئلے کی تہہ سے نکلنے والی میتھین کو ایک صاف اور اسٹریٹجک توانائی کا ذریعہ سمجھا جاتا ہے، اس کا استعمال کان کنی میں خطرات کو کم کرنے، گرین ہاؤس گیسوں کے اخراج کو کم کرنے اور گیس کی قلت کو دور کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔

 شنشی کوئلہ کی تہہ سے نکلنے والی میتھین گیس کے وافر ذخائر رکھتا ہے، اس کا تخمینہ تقریباً  83.1 کھرب مکعب میٹر ہے، جو  2 ہزار میٹر سے کم گہرائی میں موجود ہیں اور یہ قومی مجموعی ذخائر کا تقریباً ایک تہائی بنتے ہیں۔

حالیہ برسوں میں شنشی نے ملک بھر میں کوئلے کی تہہ سے نکلنے والی میتھین کے بڑے پیداواری مراکز قائم کرنے میں سبقت حاصل کی ہے۔

 صوبے نے  2024میں 13.43 ارب مکعب میٹر کوئلے کی تہہ سے نکلنے والی میتھین پیدا کی جو چین کی مجموعی پیداوار کا تقریباً 80.6 فیصد ہے،یہ پیداوار تقریباً 20کروڑٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کے اخراج کو کم کرنے کے مترادف تھی۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!