چین کے جنوبی صوبے ہائی نان کے شہر ہائیکو میں لوگ پانچویں چائنہ عالمی اشیائے صرف نمائش کا دورہ کر رہے ہیں۔(شِنہوا)
ہائیکو (شِنہوا) میں ناریل کے لہراتے درختوں اور سمندری ہوا کی ہلکی سرسراہٹ کے درمیان پانچویں چائنہ عالمی اشیائے صرف نمائش (سی آئی سی پی ای)کی کوریج کرنے کے لیے چین کے جنوبی جزیرہ نما صوبہ ہائی نان پہنچا۔
صاف نیلے آسمان کے نیچے ہائیکو کا لہر کی طرز کا عالمی کنونشن سینٹر جوش و خروش سے بھرپور تھا، برطانیہ (یو کے)، فرانس، اٹلی اور سلوواکیہ سمیت پورے یورپ سے گاڑیوں، کاسمیٹکس اور گھریلو سامان کی دلکش نمائشوں سے سجے ہالوں میں لوگوں کا ہجوم امڈ آیا جس نے توجہ مبذول کرواتے ہوئے تجسس کو جنم دیا۔
اس سال کے اعزازی مہمان ملک برطانیہ نے 53 برطانوی برانڈز کی نمائش کی جو چینی مارکیٹ میں طویل عرصے سے موجود کمپنیوں اور پہلی بار نمائش کرنے والوں کا مرکب ہے، یہ دنیا کی دوسری سب سے بڑی معیشت چین کے ساتھ اقتصادی روابط کو گہرا کرنے کی اس کی خواہش کا اشارہ کرتا ہے۔
واپس آنے والے نمائش کنندگان میں ٹرکرز کمپنی بھی شامل تھی جو برطانیہ کے قدیم ترین جوتے بنانے والوں میں سے ایک ہے، ٹرکرز چائنہ کے منیجنگ ڈائریکٹر مائیک ہوفمین نے کہا کہ ہم اس لیے واپس آئے ہیں کیونکہ گزشتہ سال کی نمائش نے مارکیٹ میں ہمارے تشخص کو نمایاں طور پر بڑھایا تھا۔
انہوں نے چین کی حالیہ کھپت دوست پالیسیوں سے حوصلہ افزا اشاروں کو اجاگر کرتے ہوئے مزید کہا کہ ہم چین کو نہ صرف ایک فروخت کی مارکیٹ کے طور پر بلکہ سرمایہ کاری اور ترقی کے لیے ایک اہم جگہ کے طور پر بھی دیکھتے ہیں۔
