چین کی شمالی تیانجن بلدیہ میں دوسرے سائبر سکیورٹی سربراہ اجلاس(تیانجن) (سی ایس ایس ٹی) کے دوران شرکاء سائبر سکیورٹی مقابلے میں شریک ہیں-(شِنہوا)
بیجنگ(شِنہوا)چین کی سائبر سپیس ایڈمنسٹریشن (سی اے سی) نے کہا ہے کہ اس سال کے آغاز سے اب تک چینی سائبر سپیس حکام نے بچوں سے متعلق غیر قانونی اور نقصان دہ مواد شائع کرنے پر 11 ہزار سے زائد آن لائن اکاؤنٹس کے خلاف تادیبی اقدامات کئے ہیں۔
سی اے سی کے مطابق ان اکاؤنٹس کی غیر منظم سرگرمیاں عام طور پر بچوں کا مذاق اڑانے، ان کی نقل اتارنے، جھانسہ پر مبنی متجسس عنوانات، ٹرولنگ یا گمراہ کن مواد کی شکل میں ہوتی ہیں جو نوعمروں کی آزادی کو نظرانداز کرتی ہیں، ان کا استحصال کرتی ہیں اور ان کی شخصیات کو تجارتی مفاد کے لئے استعمال کرتی ہیں۔
سی اے سی کے مطابق سائبر سپیس حکام کی نگرانی میں ان اکاؤنٹس کو ان کی خلاف ورزیوں کی سنگینی کے مطابق یا تو آن لائن تبصرہ کرنے سے روک دیا گیا ہے، ان کی آمدن بند کر دی گئی ہے یا مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔
سی اے سی نے کہا کہ نو عمر افراد کی فلاح و بہبود کو زیادہ سے زیادہ حد تک محفوظ رکھنے کے لئے سائبر سپیس حکام غیر منظم مواد اور اکاؤنٹس کے خلاف سخت اقدامات کرنے کے لئے انٹرنیٹ پلیٹ فارمز کی رہنمائی کریں گے اور متعلقہ غیر قانونی اور مجرمانہ سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کو مضبوط بنانے کے لئے عوامی سلامتی کے اداروں کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔

شنہوا
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link
- شنہوا#molongui-disabled-link