اتوار, جولائی 27, 2025
انٹرنیشنلیونیڈو کی امریکی محصولات میں اضافے پر تنقید، عالمگیر تعاون پر زور

یونیڈو کی امریکی محصولات میں اضافے پر تنقید، عالمگیر تعاون پر زور

آسٹریا کے شہر ویانا میں اقوام متحدہ کی تنظیم برائے صنعتی ترقی(یونیڈو) کے ڈائریکٹر جنرل گرڈ مولر برج فار سٹیز فورم کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے ہیں-(شِنہوا)

ویانا(شِنہوا)اقوام متحدہ کی تنظیم برائے صنعتی ترقی (یونیڈو) نے اپنی ویب سائٹ پر ایک مضمون جاری کیا ہے جس میں امریکہ کی جانب سے محصولات میں حالیہ اضافے کے عالمی اقتصادی اور صنعتی ترقی پرمنفی اثرات پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔

یونیڈو نے زور دے کر کہا کہ محصولات میں اضافہ "غلط نکتہ نظر اختیار کرتا ہے” اور اس بات کی نشاندہی کہ ان کے حساب کتاب اور نفاذ میں ثبوت کی کمی ہے جو ان کے مطلوبہ نتائج کے حصول کی حمایت کریں۔

مضمون کے مطابق یہ محصولات صنعتی پیداوار کی لاگت کو بڑھاتے ہیں، اس طرح معاشی کارکردگی و تجارتی فوائد کو کم  اور مسابقت کو کمزور کرتے ہیں۔ یونیڈو نے متنبہ کیا ہے کہ اس طرح کی پالیسیاں بالآخر دنیا بھر میں ملازمتوں کو خطرے میں ڈال دیں گی، جس سے کمزور ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوں گے۔

ادارے نے متنبہ کیا کہ بڑھتے ہوئے محصولات کے منفی اثرات نہ صرف پہلے سے کمزور ممالک کو متاثر کریں گے بلکہ محصولات کو نافذ کرنے والے ممالک کو بھی متاثر کریں گے، جس سے جغرافیائی سیاسی تناؤ اور غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہوگا۔

یونیڈو کے ڈائریکٹر جنرل گرڈ مولر نے کہا کہ صنعتی تجارت میں رکاوٹیں کھڑی کرنے کے بجائے ایک منصفانہ اور پائیدار عالمی معیشت کا مقصد ہونا چاہئے۔

گرڈ مولر نے امریکہ اور دیگر صنعتی ممالک پر زور دیا کہ وہ ترقی پذیر ممالک کے ساتھ مل کر فائدہ مند حالات پیدا کریں اور ایک منصفانہ اور زیادہ پائیدار عالمی معیشت کی تعمیر کریں جو سب کے لئے طویل مدتی خوشحالی کو یقینی بنائے۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!