پیر, جولائی 28, 2025
تازہ ترینبین الاقوامی کاروباری کمپنیوں کی چین کی بڑی تجارتی نمائشوں میں مواقع...

بین الاقوامی کاروباری کمپنیوں کی چین کی بڑی تجارتی نمائشوں میں مواقع پر نظریں

چین کے جنوبی صوبے گوانگ ڈونگ کے شہر گوانگ ژو میں چین کے 137ویں درآمدی اور برآمدی میلے میں غیر ملکی خریدار کاروباری گفتگو کر رہے ہیں-(شِنہوا)

گوانگ ژو(شِنہوا)شدید تجارتی تحفظ پسندی اور جغرافیائی سیاسی کشیدگیوں کے باوجود چینی مصنوعات اور مارکیٹ اب بھی غیر ملکی تاجروں کے لئے پرکشش ہیں۔

چین کے جنوبی صوبے ہائی نان میں جاری چین کی 5 ویں بین الاقوامی اشیائے صرف نمائش(سی آئی سی پی ای) میں ریکارڈ توڑ 65 فارچون گلوبل کمپنیاں اور صنعتی رہنما شریک ہیں۔

ادھر چین کے جنوب میں گوانگ ژو میں منگل کو شروع ہونے والے کینٹن میلے میں افتتاحی روز 64 ہزار 530 غیر ملکی خریداروں نے شرکت کی جو گزشتہ سال سے 8.9 فیصد زائد ہیں اور پہلے دن کا نیا ریکارڈ ہے۔ گوانگ ڈونگ صوبے میں منعقد ہونے والے اس میلے میں امریکہ کے والمارٹ اور ٹارگٹ، فرانس کے کیری فور، برطانیہ کے ٹیسکو اور کنگ فشر اور جرمنی کے میٹرو سمیت بڑے بین الاقوامی ریٹیلرز شامل ہیں۔

بیجنگ فارن سٹڈیز یونیورسٹی کے انٹرنیشنل بزنس سکول کے پروفیسر نیو ہوا یونگ کے مطابق اس سال کے سی آئی سی پی ای اور کینٹن میلے کی کامیابی ظاہر کرتی ہے کہ تجارت اور تعاون اب بھی عالمی ترقی کے کلیدی محرکات ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام ممالک جدیدیت سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔

عالمی تجارتی غیر یقینی صورتحال کے باوجود کینٹن میلے میں شریک بین الاقوامی خریدار اب بھی چینی مصنوعات کو انتہائی پرکشش حتیٰ کہ اس کا کوئی متبادل نہیں۔

اپنے زیادہ تر سپلائرز کینٹن میلے سے تلاش کرنے والی فرانسیسی ریٹیل کمپنی ڈینووا کی جنرل منیجر سونیا بین بیہے کے مطابق کمپنی نے چین کو اپنی عالمی ذرائع کی حکمت عملی کا مرکز بنا رکھا ہے۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے نمائش کنندہ کرس آرتھن کے مطابق ٹیرف کے اثرات کے باوجود عالمی ترسیلی ذرائع میں چین کا کردار اب بھی انتہائی اہم اور قابل قدر ہے

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!