اتوار, جولائی 27, 2025
تازہ ترینچین کی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی کو نیویارک آٹو شو...

چین کی کار ساز کمپنی بی وائی ڈی کو نیویارک آٹو شو 2025 میں اعزاز سے نوازا گیا

امریکہ کے شہر نیویارک کے جیوٹس سنٹر میں نیو یارک انٹرنیشنل آٹو شو 2025 کے دوران مہمان جنرل موٹرز کمپنی کی ایک گاڑی کو دیکھ رہے ہیں-(شِنہوا)

نیویارک(شِنہوا)چین کی برقی گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی بی وائی ڈی آٹو کمپنی لمیٹڈ کو نیویارک میں گاڑیوں کی جاری نمائش 2025 میں اعزاز سے نوازا گیا۔

بی وائی ڈی سیگل / ڈولفن منی کو  کار کے عالمی ایوارڈز کے تحت ورلڈ اربن کار2025 سے نوازا گیا۔ اس پروگرام کا آغاز ،اہتمام اور انتظام دنیا بھر کے گاڑیوں سے وابستہ صحافیوں نے کیا ۔

 بی وائی ڈی آٹو کی ایگزیکٹو نائب صدر سٹیلا لی نے کہا کہ یہ کامیابی دنیا بھر میں صارفین کو پائیدار ٹیکنالوجیز اور غیر معمولی خدمات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔ انہوں نےمزید کہا کہ ہم بی وائی ڈی میں ماحول دوست نقل و حرکت کو تیز کرنے اور زمین کو 1 ڈگری سینٹی گریڈ تک ٹھنڈا رکھنے کی عالمی کوششوں میں حصہ ڈالنے کے لئے پرعزم ہیں۔

بی وائی ڈی سیگل / ڈولفن منی کا انتخاب دنیا بھر  کی 12 بہترین گاڑیوں کی فہرست میں سے کیا گیا۔

جنوری 2004 میں شروع ہونے والے سالانہ ورلڈ کار ایوارڈز میں 6 زمروں میں بہترین کارکردگی کا اعتراف کیا جاتا ہے جن میں ورلڈ کار ڈیزائن، ورلڈ لگژری کار، ورلڈ پرفارمنس کار، ورلڈ اربن کار، ورلڈ الیکٹرک وہیکل اور ورلڈ کار آف دی ایئر شامل ہیں۔

رواں برس جنوری میں سٹیلا لی کو 2025 کا ورلڈ کار پرسن آف دی ایئر قرار دیا گیا تھا۔ یہ پہلا موقع ہے جب کسی خاتون کو یہ اعزاز دیا گیا ہے اور یہ کسی چینی برانڈ کے لئے پہلا ورلڈ کار ایوارڈ  ہے۔

نیویارک انٹرنیشنل آٹو شو 2025 کا آغاز بدھ کے روز نیو یارک سٹی کے جیوٹس سنٹر میں ہوا جو عوام کے لئے 18 سے 27 اپریل تک جاری رہے گا۔

شنہوا
+ posts
متعلقہ خبریں
- Advertisment -
Google search engine

زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

error: Content is protected !!